پٹرولیم اور گیس کی نجی و سرکاری کمپنیوں کی جانب سے ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے سے متعلق درخواست پرچیئرمین ضلعی کمیٹی طلب

منگل 25 ستمبر 2018 18:58

پٹرولیم اور گیس کی نجی و سرکاری کمپنیوں کی جانب سے ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے سے متعلق درخواست پرچیئرمین ضلعی کمیٹی طلب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے پٹرولیم اور گیس کی نجی و سرکاری کمپنیوں کی جانب سے ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر ضلعی کمیٹی کے چیئرمین اور پی پی ایل کے سی ای او کو طلب کرتے ہوئے سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت کے موقع پر18سے زائد ڈپٹی کمشنر زعدالت میں پیش ہوئے جہاں ڈپٹی کمشنرز نے اضلا ع کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق حلفیہ بیان عدالت میں جمع کرایا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حلف نامے نہ مکمل قرار دیتے ہوئے مستردکردیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ حکومت کی نمائندگی کریں گے یا عوام کی،جس پر سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ عوام سب سے مقدم ہے،مجھے عوام کی نمائندگی کرکے خوشی ہوگی،عدالت نے آئندہ ماہ تک گیس اور پیٹرولیم کمپنیوں کے آپریشنز اور ان کی سماجی ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ سماجی ذمہ داری کے سلسلے میں کتنے اسپتال اور اسکول کھولے گئے اور کتنے بچوں کو اسکالر شپ دی گئی،عدالت نے گذشتہ 5سال میں اس فنڈز کے استعمال سے متعلق کمیٹیوں کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کرلیں عدالت نے ڈپٹی کمشنرز سے مکالمے میں کہا کہ آپ لوگوں کو قیامت کے دن اللہ کو جواب دینا ہوگا،سیاست دانوں کے دباو سے آزاد رہ کر فرائض انجام دیںسب کو اپنی کارکردگی کا جواب دینا ہوگا،اگر ضرورت محسوس ہوئی تو اس معاملے میں نیب سے بھی انکوائری کرائی جاسکتی ہے،آگاہ کیا جائے کہ کس ضلع کی کمیٹی کاچیئرمین کون ہے اورکمیٹی کے کتنے اجلاس ہوئے،سکھرضلع کی کمیٹی کے خورشید شاہ ،گھوٹکی کے خالد لوندہیں،بینچ نے آئندہ سماعت 2اکتوبر کو ضلعی کمیٹی کے چیئرمین اور پی پی ایل کے سی ای او کو بھی طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت ہر ہفتہ ہوا کرے گی تاکہ اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے

Browse Latest Business News in Urdu

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ ..

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ