امریکا، یورپی یونین اور جاپان کا غیر منصفانہ تجارت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کا اعلان

بدھ 26 ستمبر 2018 12:34

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) امریکا، یورپی یونین اور جاپان نے غیر منصفانہ تجارت کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں امریکا کے نمائندہ برائے تجارتی امور رابرٹ لٹزر، جاپان کے وزیر اقتصادیات ہیرو شیگے سیکو اور یورپی یونین کے کمشنر برائے تجارتی امور سیسیلیا مالمسٹروم کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں انھوں نے غیر منصفانہ تجارت پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مارکیٹ سے ہٹ کر تجارت کی پالیسی کے خاتمے کو اپنا مشترکہ مقصد قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ تیسری دنیا کے بعض ممالک مسابقت پیدا کرنے کے لیے ایسے اقدامات کرتے ہیں جو منصفانہ بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے مسائل پیدا کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کی شرائط پر تجارت عالمی سطح پر منصفانہ اور باہمی مفاد پر مبنی تجارتی نظام کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ غیر منصفانہ تجارت کے حامل ملکوں کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے اس حوالے سے ہم ممکن اقدامات پر غور کررہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu