ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی الیون مرکز کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ

جی الیون مرکز میں ترقیاتی کاموں کی صورتحال بالکل غیر تسلی بخش ہے، شیخ عامر وحید جی الیون مرکز اسلام آبادکا ایک اہم کاروباری مرکز ہے ،سی ڈی اے اس کی بہتر ترقی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے،صدر چیمبر آف کا مرس

بدھ 26 ستمبر 2018 16:30

ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی الیون مرکز کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی الیون مرکز اسلام آباد کے ایک وفد نے ایسوسی ایشن کے صدر سید قیصر عباس کاظمی کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور اپنی مارکیٹ کو درپیش مسائل سے چیمبر کے عہدیداران کو آگاہ کیا۔ چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک، نائب صدر نثار مرزا، فائونڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک ، محمد اعجاز عباسی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی الیون مرکز اسلام آباد کے صدر سید قیصر عباس کاظمی نے کہا کہ ان کی مارکیٹ میں فلٹریشن پلانٹ دستیاب نہیں ہے جس وجہ سے 4سے 5ہزار کی آبادی پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورے جی الیون مرکز میں پبلک باتھ رومز کی سہولت دستیاب نہیں ہے جو تاجروں کیلئے باعث تکلیف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی الیون مرکز میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے تاجر برادری سمیت علاقے کے رہائشیوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جی الیون مرکز میں ترقیاتی کاموں کی صورتحال بالکل غیر تسلی بخش ہے کیونکہ سڑکیں اور فٹ پاتھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور پارکنگ کی سہولت بھی میسر نہیں ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فلٹریشن پلانٹ، باتھ رومز اور پارکنگ سمیت جی الیون مرکز کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرے اور مرکز میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کرے تا کہ جی الیون میں کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے جس سے معیشت مستحکم ہو گی۔وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ جی الیون مرکز اسلام آبادکا ایک اہم کاروباری مرکز ہے لہذا سی ڈی اے اس کی بہتر ترقی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی تاجر وصنعتکار برادریسی ڈی اے کی کارکردگی سے خوش نہیں ہے کیونکہ ان کے اہم مسائل حل نہیں ہو رہے لہذا انہوںنے پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سی ڈی اے کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے کیونکہ صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ دینے کیلئے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا قریبی تعاون اشد ضروری ہے۔

انہوںنے کہا کہ جی الیون مرکز میں بجلی کی تاریں خطرناک طور پر لٹک رہی ہیں جس سے کوئی جان لیوا حادثہ پیش آ سکتا ہے لہذا انہوں نے آئیسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ لٹکتی تاروں کو فوری طور پر درست کرنے کی کوشش کرے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک، نائب صدر نثار مرزا، فائونڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک، چیمبر کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی، احمد حسن مغل، خالد چوہدری، چوہدری زاہد رفیق، وقار ملک، چوہدری ندیم گجر، وقار گجراور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جی الیون مرکز میں ترقیاتی کاموں کو فوری شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ٹریڈرز ویلفیئرایسو ایشن کے صدر وقاص گجر مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع