ناجائز تجاوازات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قبضہ گروپوں اور ٹیکس گزاروں میں تفریق رکھی جائے ‘پیاف

تجاوزات آپریشن زمینی حقائق کے مطابق کیا جائے ،اُس سے قبل تاجروں کو آگاہ کیا جائے ‘میاں نعمان کبیر،ناصر حمید، جاوید صدیقی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 17:21

ناجائز تجاوازات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قبضہ گروپوں اور ٹیکس گزاروں میں تفریق رکھی جائے ‘پیاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) پاکستان اندسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ حکومت کا کلین اینڈ گرین اورتجاوزت کے خلاف آپریشن خوش آئند مگر شہر کی عرصہ دراز سے قائم مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف حقائق کو مدنظررکھے بغیر آپریشن سے تاجربراردی کا غم و غصہ بڑھ رہا ہے لہٰذا اس سلسلے میں ٹھوس اور حقائق پر مبنی طریقہ کار وضع کیا جائے، چھوٹے تاجروں کے حقوق غضب نہ کئے جائیں۔

چیئر مین پیاف میاں نعمان کبیرسنیئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئر مین پیاف جاویداقبال صدیقی کے ہمراہ مختلف مارکیٹوں سے آنے والے تاجروں کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ناجائز تجاوازت کے خلاف ہیں۔ انکے خلاف آپریشن ہونا چاہئے تاکہ مارکٹیوں میں آمدورفت، سامان کی ترسیل اور پارکنگ کے لئے جگہ مختص ہو سکے مگر تجاوات کے خلاف آپریشن میں قبضہ گروپوںکے ساتھ حقیقی اورجائز جگہ رکھنے والے اور ٹیکس دہندگان کو بھی تنگ کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

جوسراسر ناانصافی ہے متعلقہ سرکاری محکموں کا سٹاف من مرضی کرتے ہوئے جس طرح تجاوزت کے خلاف آپریشن کر رہا ہے اس سے کئی مارکیٹس میںبحرانی کیفیت پیداہو گئی ہے۔ اس پراپرٹی کو بھی منہدم کیا جا رہا ہے جو حکومت کو ٹیکس دے رہی ہے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے قبل تاجروں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ موجودہ صورتحال کی وجہ سے نہ صرف تاجروں کو مالی نقصان ہورہا ہے بلکہ حکومت بھی ریونیو سے محروم ہو رہی ہے۔

پیاف عہدیدران سے حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ پہلے ہی نا مساعد حالات میں ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں لہٰذا زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قبضہ گروپوں اور ٹیکس گزاروں کے درمیان فرق رکھا جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu