پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت

میں46ارب79کروڑروپے سے زائدکی کمی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 19:29

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کواتارچڑھائوکے بعدمندی غالب رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس38700 ،38600،38500اور38400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں46ارب79کروڑروپے سے زائدکی کمی،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت32.46فیصدکم جبکہ65.16فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کوکاروبار کا آغازمنفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکسں میں197پوائنٹس کمی ریکارڈکی گئی۔ اس کے بعد مارکیٹ میں تھوڑی بہت ریکوری آئی لیکن انڈیکس بدستور منفی زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔آخری سیشن میں ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت میںکے ایس ای100انڈیکس میں 523پوانٹس تک کی کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 38249پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیاگیا تاہم آخری لمحات میں مارکیٹ میں تھوڑی ریکوری آئی، جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس کی 38300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

کاروبار کے احتتام پر کے ایس ای100انڈیکس 393.79 پوانٹس کمی سی38398.30 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مجموعی طور پر356کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی109کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،232کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں46ارب79 کروڑ28لاکھ69ہزار816روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78کھرب86 ارب26 کروڑ29لاکھ56ہزار954روپے ہوگئی ۔

جمعرات کومجموعی طور پر13کروڑ46لاکھ 4ہزار420شیئرزکا کاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت6کروڑ47لاکھ18ہزار480 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ماری پیٹرولیم کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت51.33روپے اضافے سی1477.53روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت43.50روپے اضافے سی1706.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت91.52روپے کمی سی1738.88روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت30.19روپے کمی سی800.01روپے پر بند ہوئی ۔

جمعرات کوٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ20لاکھ24ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت48پیسے کمی سی23.72روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ20لاکھ9ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت25پیسے اضافے سی5.11روپے ہو گئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس237.87پوائنٹس کمی سی18767.36پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس812.76پوائنٹس کمی سی65253.72پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس166.72پوائنٹس کمی سی28218.02پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ