ایل پی جی کی درآمد پر آر ڈی ختم، مقامی انڈسٹری کو دھچکا

ایل پی جی دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے غریب صارفین کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے،پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن

پیر 15 اکتوبر 2018 15:41

ایل پی جی کی درآمد پر آر ڈی ختم، مقامی انڈسٹری کو دھچکا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) ملک میں ایران سے درآمد ہونے والی ایل پی جی کی قیمت کو سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس سے منسلک کرکے مقامی ایل پی جی کی فی ٹن قیمت کو درآمدی ایل پی جی سے 6تا 13 ہزار روپے سستا کردیا گیا ہے۔پاکستان میں پیدا ہونے والی ایل پی جی کی ملکی کھپت70 فیصد جبکہ درآمدی ایل پی جی کی کھپت بمشکل30 فیصد ہے لیکن اس حقیقت کے باوجود پالیسی سازوں نے فی ٹن ایل پی جی درآمد پر عائد 4 ہزار 559 روپے کی ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی لیکن مقامی طور پر پیدا ہونے والی فی ٹن ایل پی جی پر 4 ہزار 559 روپے کی لیوی برقرار رکھی گئی ہے جس کی وجہ سے ایل پی جی دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے غریب صارفین کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے۔

اس ضمن میں پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین علی حیدر نے بتایاکہ ملک میں ایل پی جی کی فی ٹن پیداواری قیمت 81 ہزار 442 روپے ہے جسے مارکیٹنگ کمپنیوں کو بشمول ٹیکسوں کے 1 لاکھ 2 ہزار روپے میں فروخت کیا جاتا ہے اور بعد ازاں اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹری بیوٹرز کے توسط سے عام صارفین کو 1 لاکھ 48 ہزار 890 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح سے ایل پی جی کے سستے متبادل ایندھن کے تصورکو ختم کردیا گیا ہے۔علی حیدر نے بتایا کہ پاکستان میں ایل پی جی کی سالانہ اوسطا درآمدات 3 لاکھ 95 ہزار ٹن ہے جو 100 فیصد ایران سے بذریعہ سڑک اورسمندری راستے برآمد ہورہی ہیں۔ ایران سے درآمد ہونے والی ایل پی جی کا معیار پاکستان کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتا جو بذریعہ سڑک مقامی ایل پی جی سے 13 ہزار روپے اور سمندری راستے سے آنے والی ایرانی ایل پی جی مقامی ایل پی جی 6 ہزار روپے سستی پڑتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت حیرت انگیز طور پر مقامی انڈسٹری کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے 30 فیصد استعمال ہونے والی درآمدی ایل پی جی کو سستا جبکہ70 فیصد استعمال ہونے والی مقامی ایل پی جی کو مہنگا کرچکی ہے۔مقامی انڈسٹری سے لیوی کی مد میں 4 ارب روپے، جی ایس ٹی کی مد میں 9 ارب روپے اور ایڈیشنل جی ایس ٹی کی مد میں ڈھائی ارب روپے کی سالانہ وصولیاں کی جارہی ہیں۔

درآمدی ایل پی جی کو مقامی ایل پی جی پر فوقیت دے کر حکومت نے پوری انڈسٹری کوچند امپورٹرز کے بھینٹ چڑھادیا ہے لیکن حکومت کے ان اقدام سے عام طبقہ متاثر ہورہا ہے جو قدرتی گیس کی سہولت سے محروم ہے۔انھوں نے بتایا کہ ملک میں فی ٹن ایل پی جی کی پیداواری لاگت 25 تا30 ہزارروپے ہے جسے 6گنا اضافے کے ساتھ غریب صارفین کو فروخت کیا جارہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ نئے پاکستان کے سلوگن کو عملی شکل دینے کے لیے مقامی طورپیدا ہونے والی ایل پی جی پر لیوی ختم کرے اور جی ایس ٹی کی شرح کو گھٹاکر10 فیصد کرے جبکہ ایل پی جی کی قیمت کو سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس سے منسلک نہ کرے تاکہ مقامی انڈسٹری کو فروغ اور غریب صارفین کو ریلیف مل سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد