ایف پی سی سی آئی میں بلاک چین اینڈ ڈیجیٹل بزنس کی نئی قائمہ کمیٹی کا قیام، ریحان انصاری چیئرمین مقرر

پاکستان میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ اور اس سے وابستہ بزنس کے حوالے سے قانون سازی کا نفاذ اولین ترجیح ہوگی

پیر 15 اکتوبر 2018 19:43

ایف پی سی سی آئی میں بلاک چین اینڈ ڈیجیٹل بزنس کی نئی قائمہ کمیٹی کا قیام، ریحان انصاری چیئرمین مقرر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کی سب سے بڑی ٹریڈ باڈی وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے ماتحت بلاک چین ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹل بزنس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہFPCCIکے صدر نے ریحان انصاری کو پہلی مرتبہ قائم کردہ نئی اسٹینڈنگ کمیٹی کا پہلا چیئرمین مقرر کیا ہے۔

ریحان انصاری ڈیجیٹل بزنس گیٹ وے پاکستان کے سی ای او ہیںاور وہ بلاک چین ٹیکنالوجی اور اس سے وابستہ صنعت کو درپیش چیلنجز اور اس سے وابستہ صارفین کے مسائل سے بخوبی واقفیت رکھتے ہیں ریحان انصاری کی FPCCIمیں ڈیجیٹل بزنس کی نئی تخلیق کی جانے والی مرکزی اسٹینڈنگ کمیٹی کو ڈیجیٹل کرنسی پاکستان ایسوسی ایشن کے چیئرمین جمال اظہر اور ملک کے دیگر تجارتی حلقوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی برائے ڈیجیٹل بزنس کے چیئرمین ریحان انصاری نے کہا کہ ہم ملک کی اعلیٰ ترین ٹریڈ باڈی کے پلیٹ فارم سے ڈیجیٹل بزنس کرنے والے سادہ لوح عوام سے فراڈ کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قائمہ کمیٹی املک گیر سطح پر اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کسی بھی ڈیجیٹل کرنسی کمپنی کی جانب سے جعلی انعامی اسکیم یا راتوں رات غیر قانونی طریقے سے امیر بننے والی تشہیری مہم کو فوری طور پر روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے ماہرین پر مشتمل ڈیجیٹل بزنس انٹیلی جنس کا ایک سسٹم متعارف کروائے گی جس کے تحت انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹ کے ذریعے غیرقانونی /مصنوعی طریقے سے ڈیجیٹل کرنسی کے کاروبار میں سرگرم عمل اداروں اور عناصر کی باریک بینی سے نشاندہی کے بعد سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لانے کے لئے انفورسمنٹ ایجنسیز سے رابطہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری قائمہ کمیٹی ڈی سی اے پاکستان اور اس انڈسٹری سے متعلقہ مقامی و بین الاقوامی ماہرین کی مدد سے اس شعبے میں قانون سازی کے لئے ایک باقاعدہ مستند لیگل فریم ورک تیار کرے گی بعدازاں یہ لیگل فریم ورک متعلقہ اداروں کی مشاورت کے بعد پارلیمنٹ میں باقاعدہ بل کی صورت میں پیش کیا جائے گاتاکہ عالمی سطح پر 600ارب ڈالر سے زائد مارکیٹ Capitalization رکھنے والی اس انڈسٹری کے ثمرات سے پاکستانی عوام اور اس کی معیشت کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔

دریں اثناء ریحان انصاری نے فیڈریشن میں انتہائی اہم نوعیت کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے قیام اور پہلے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی تقرری پر FPCCIکے صدر غضنفر بلور اور سینئر نائب صدر مظہر علی ناصر و دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا ا ظہار کیا ہے کہ فیڈریشن کے اس اقدام سے ڈیجیٹل بزنس کی صنعت اک نئے دور میں داخل ہوگی اور بہت جلد ملک کے معاشی استحکام میں قومی سطح پر اس کے مثبت اثرات نمایاں ہونگے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی