ایکسپورٹ سیکٹر کو مراعات کے نتیجے میں 100ٹیکسٹائل ملز دوبارہ چلنے کے امکانات

غیر رجسٹرڈ موبائلز کے استعمال کے خلاف کریک ڈائون سے موبائلز کی غیر قانونی تجارت کا راستہ بند ہو گا، میاں زاہد حسین

پیر 15 اکتوبر 2018 20:25

ایکسپورٹ سیکٹر کو مراعات کے نتیجے میں 100ٹیکسٹائل ملز دوبارہ چلنے کے امکانات
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں گیس کی قیمتیں باقی صوبوں کے مطابق کرنے سے ٹیکسٹائل کی 100 بند صنعتیںکھلنے کا اعلان ہوا جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر کا برآمدات میں حصہ بڑھے گا لیکن تمام شعبوں میں یکساں ترقی کے لئے حکومت صنعتی اور برآمداتی سیکٹرز کے لئے مراعات فراہم کرے۔

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کی جانب سے غیر رجسٹرد موبائل فونز کے استعمال کے خلاف حالیہ کریک ڈاون سے موبائل فون کی غیر قانونی تجارت کا راستہ روکنے میں مدد ملے گی اور ایک بڑی صنعت ٹیکس نیٹ میں شامل ہوگی۔ حکومتی اعلانات کے مطابق 20 اکتوبر کے بعد تمام موبائل جو غیر قانونی ذریعے سے ملک میں آئے ہیں، بند ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسمگلنگ کی راہ روکنے کے لئے وزیر خزانہ اسد عمر کے مطابق ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جائے گا جس سے مستقبل میں اسمگلنگ کا سدباب کیا جا سکے گا۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 15 کروڑ افراد موبائیل فونز استعمال کرتے ہیں جن میں سے 77 فیصد افراد اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، موبائیل فونز کی صنعت کے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے سے ٹیکسز کی مد میں حکومتی آمدن میں زبردست اضافہ ہو گا اور موبائیل فونز کے غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشت گردی کے لئے استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ