سعودی معیشت کو پہنچنے والے کسی بھی ضرر کے نتائج علاقائی اور عالمی سطح پر مرتب ہوں گے،

سعودی عرب نے تیل کارڈ کو استعمال کیا تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت تین گنا بڑھ جائے گی، سعودی نشریاتی

منگل 16 اکتوبر 2018 15:14

سعودی معیشت کو پہنچنے والے کسی بھی ضرر کے نتائج علاقائی اور عالمی سطح پر مرتب ہوں گے،
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) خام تیل کی عالمی پیداوار میں سعودی عرب کا حصّہ تقریباً 12% ہے اگر سعودی عرب نے اس کارڈ کو استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت تین گنا بڑھ جائے گی۔ اس بات کا اظہار سعودی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔ ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران جو روزانہ 37 لاکھ بیرل خام تیل پیدا کرتا ہے، اس نے تیل کی قیمت 86 ڈالر فی بیرل تک پہنچا دی ہے لہٰذا اگر بات سعودی عرب کی پیداوار پر پہنچی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت تین گنا بڑھ جانا کوئی حیرت کی بات نہیں ہوگی۔

العربیہ نیوز نے کہا کہ علاقائی معیشت میں سعودی عرب کا کردار سادہ سا نہیں ہے۔ سال 2016ء میں سعودی عرب کی معیشت کی نمو میں کمی آئی جس کا عکس پورے خطے پر پڑا۔

(جاری ہے)

اس نے عالمی کمپنیوں کے فیصلے پر بھی اثر ڈالا کہ آیا وہ خطے میں رہیں یا کوچ کر جائیں۔ سعودی عرب کی منڈی 685 ارب ڈالر کی معیشت کے ساتھ گزشتہ برس سب سے بڑی رہی۔ سعودی عرب نے خطے میں دیگر ممالک کی معیشت کو سہارا دینے کی کوششوں کی بھی قیادت کی۔

ان میں رواں سال بحرین اور اردن جبکہ گزشتہ برس میں مصر شامل ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کے دوران 270 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ ان میں بڑا حصہ ہتھیاروں سے متعلق سمجھوتوں کا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ان کی مالیت 110 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ امریکی کمپنیوں میں سعودی سرمایہ کاری کا دائرہ نمایاں حد تک وسیع ہوا ہے۔ یہاں تک کہ بعض اہم امریکی کمپنیوں میں مملکت سب سے بڑی حصے دار بن گئی ہے۔

یورپ، روس اور چین میں سرمایہ کاری اس کے علاوہ ہے، اس طرح سعودی عرب کی معیشت کا اثر مملکت تک محدود نہیں رہتا اور اس کو پہنچنے والے کسی بھی ضرر کے نتائج علاقائی اور عالمی سطح پر مرتب ہوں گے۔ سعودی عرب روزانہ 1.07 کروڑ بیرل خام تیل پیدا کرتا ہے۔ مملکت کے پاس روزانہ 13 لاکھ اضافی بیرل پیدا کرنے کی بھی گنجائش ہے جس کا استعمال وہ جب چاہے کر سکتی ہے۔ اس طرح خام تیل کی عالمی پیداوار میں سعودی عرب کا حصہ تقریبا 12% ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس