پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے مزید18ارب35 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے

کے ایس ای 100انڈیکس 36700پوائنٹس کی حد سے گرگیا ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت9.79فیصدزائدجبکہ50.66فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ

منگل 16 اکتوبر 2018 19:44

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے مزید18ارب35 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی اتارچڑھائو کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس مزید104پوائنٹس کمی سے 36700کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید18ارب35 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت9.79فیصدزائدجبکہ50.66فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پرکے ایس ای100انڈیکس 36ہزار 767 پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کچھ دیر ہی دیر بعد کاروبار میں تیزی آئی اورکے ایس ای 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے کچھ دیر کے لیے کاروبار میں استحکام پیدا ہوا۔ساڑھے گیارہ بجے کے بعد کاروبار غیر مستحکم ہونا شروع ہوا اور پھر مستقل منفی زون میں چلا گیا۔

(جاری ہے)

کاروبار کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس میں 266 پوائنٹس کی بھی کمی دیکھی گئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 104.19پوائنٹس کمی سے 36663.38پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی167کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،190کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں18ارب35 کروڑ13لاکھ18ہزار804روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر75کھرب59 ارب23 کروڑ28لاکھ70ہزار269روپے ہوگئی ۔

منگل کومجموعی طور پر18کروڑ17لاکھ 29ہزار720شیئرزکا کاروبارہوا،جو پیر کی نسبت1کروڑ62لاکھ14ہزار640 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سی2400.00روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت57.06روپے اضافے سی1709.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت299.00روپے کمی سی7000.00روپے اورجوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت27.00روپے کمی سی521.00روپے پر بند ہوئی ۔

منگل کوورلڈٹیلی کام کی سرگرمیاں3کروڑ60لاکھ80ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسے کمی سی1.53روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ21لاکھ57ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت55پیسے اضافے سی10.56روپے ہو گئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس135.14پوائنٹس کمی سی17711.31پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس30.46 پوائنٹس کمی سی62056.42پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس5.54پوائنٹس کمی سی27319.78پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،  100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13  رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا