اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کا وفد کاروباری امکانات کا جائزہ لینے بیلجیئم اور فرانس کے دورے پر روانہ

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:51

اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کا وفد کاروباری امکانات کا جائزہ لینے بیلجیئم اور فرانس کے دورے پر روانہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کا ایک وفد کاروباری امکانات کا جائزہ لینے بیلجیئم اور فرانس کے دس روزہ دورے پر روانہ ہوگیا۔ تاجر خواتین پر مشتمل دس رکنی وفد ایف پی سی سی آئی کی سابق نائب صدر نائمہ انصاری کی قیادت میں برسلز کا دورہ کرنے اور نجی و سرکاری شعبہ کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد پیرس بھی جائے گا جہاں فیشن اور بیوٹی انڈسٹری کا تفصیلی مطالعہ کیا جائے گا جبکہ دونوں ممالک میں پاکستان کے سفیروں سے ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہے۔

اسلام آباد ویمن چیمبر کی بانی صدر ثمینہ فاضل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ویمن چیمبر کا وفد دونوں ممالک میں مختلف تجارتی تنظیموں اور تجارتی حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کرے گا جبکہ کئی نمائشوں میں بھی شرکت کرکے درآمدات اور برآمدات کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک میں موجود پاکستانی سرمایہ کاروں سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گاجبکہ وہاں کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور سی پیک کے پوٹینشل سے آگاہ کیا جائے گا جس کی وجہ سے پاکستان اس خطہ میں ایک اہم تجارتی مرکز کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ ان ممالک میں ٹیکسٹائل، چاول اور حلال اشیاء کی برآمدات میں اضافہ کی کوشش کی جائے گی جبکہ پاکستانی مصنوعات بھی متعارف کروائی جائیں گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا