پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں66ارب70 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:42

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں66ارب70 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی اتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی37700،37800اور37900کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں66ارب70 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت15.05فیصدزائدجبکہ73.52فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

فروخت کے دبائو اورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث جمعرات کوکاروبار کا آغازمنفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس 37440پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے کیمیکل،توانائی سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس کی38100کی نفسیاتی حدبھی بحال ہوگئی تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کے انخلاء کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر38000کی نفسیاتی حد سے گرگیا۔

(جاری ہے)

تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 334.91پوائنٹس اضافہ سی37982.25پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر374کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی275کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،89کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں66ارب70 کروڑ71لاکھ63ہزار627روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر77کھرب62 ارب82 کروڑ27لاکھ92ہزار531روپے ہوگئی ۔

جمعرات کومجموعی طور پر22کروڑ34لاکھ840شیئرزکا کاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت2کروڑ92لاکھ33ہزار690 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سی کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت99.99روپے اضافے سی2499.99روپے اورانڈس موٹرزاینڈکوکے حصص کی قیمت55.51روپے اضافے سی1165.75روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت99.00روپے کمی سی7200.00روپے اوراوساکاپاک کے حصص کی قیمت13.30روپے کمی سی252.75روپے پر بند ہوئی ۔

جمعرات کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں2کروڑ48لاکھ9ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت84پیسے اضافے سی15.22روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ42لاکھ38ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت90پیسے اضافے سی23.00روپے ہو گئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس139.17پوائنٹس اضافے سی18297.55پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس827.32 پوائنٹس اضافی سی64899.83پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس275.04پوائنٹس اضافے سی28129.77پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز