آسٹریا کی کمپنی ڈوکا کے پراجیکٹ منیجر کااسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ

پاکستان کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش ملک ہے،ہماری کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے، مارٹن ہارریزبرگر آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں، احمد حسن مغل

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) آسٹریا کی کمپنی ڈوکا کے پراجیکٹ منیجر مارٹن ہارریزبرگر نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبر کے صدر احمد حسن مغل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ پاکستان کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش ملک ہے۔

چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر محمد نوید ملک اور صادق مغل بھی اس موقع پر موجود تھے۔مارٹن ہارریزبرگرنے کہا کہ ان کی کمپنی دنیا کے 70 سے ممالک میں کام کررہی ہے اور بڑی تعمیراتی کمپنیوںکو اکیوپمنٹ اور تکنیکی سپورٹ فراہم کرنے کی عمدہ مہارت رکھتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ان کی کمپنی رہائشی و کمرشل بلند عمارات، پلوں، پاور پلانٹس اور ٹنل سمیت بڑے تعمیراتی منصوبوں کیلئے formwork solutionsفراہم کرتی ہے اور اب وہ پاکستان میں بھی ان منصوبوں میں اپنی خدمات فراہم کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے آسٹریا کی کمپنی ڈوکا کے پراجیکٹ منیجر مارٹن ہارریزبرگر کو پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں پائے جانے والے کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوںنے کہا کہ تعمیرات، انرجی اور انفراسٹریچکر کی ترقی سمیت پاکستان کی معیشت کے متعدد شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کے تحت ملک میں پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے اور آسٹریا کی کمپنی ڈوکا کیلئے یہی مناسب وقت ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرے تا کہ وہ پاکستانی مارکیٹ میں اپنی خدمات فراہم کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریا یورپی یونین کا ایک اہم رکن ملک ہے اور پاکستان اس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے تا کہ معیشت کیلئے فائدہ مند نتائج حاصل کئے جائیں۔

اس موقع پر دونوں جانب سے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور آسٹریا باقاعدگی کے ساتھ تجارتی وفود کا تبادلہ کرنے پر توجہ دیں تا کہ نجی شعبے آپس میں براہ راست ملاقات کر کے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بہتر کرنے کے نئے مواقع تلاش کر سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز