لوٹے کیمیکلز کے بعد از ٹیکس منافع میں 1.45 ارب روپے کا نمایاں اضافہ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:50

اسلام آباد ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) لوٹے کیمیکلز کے بعد از ٹیکس منافع میں 1.45 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق 30 ستمبر 2018ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 2.06 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران لوٹے کیمیکلز نے 51.4 ملین روپے کا خالص منافع کمایا تھا۔ اس طرح سال 2017ء کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کے خالص منافع میں 1.45 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu