جنوبی ایشیاء میں اقتصادی ترقی سے چند برسوں کے دوران غربت کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے،

2013 ء میں خطے میں 275 ملین افراد 1.90 ڈالر یومیہ سے کم آمدنی کے حامل تھے جن کی تعداد 2015 ء میں کم ہوکر 216 ملین ہوگئی ہے، عالمی بینک کی رپورٹ

پیر 22 اکتوبر 2018 14:32

جنوبی ایشیاء میں اقتصادی ترقی سے چند برسوں کے دوران غربت کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے،
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) جنوبی ایشیائی ملکوں میں گزشتہ چند برسوں کے دوران غربت کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے جس کی وجہ وہاں ہونے والی اقتصادی ترقی ہے۔عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا ہارٹ وگ شیفر کی ایک رپورٹ کے مطابق 2013 ء میں جنوبی ایشیا میں 275 ملین افراد 1.90 ڈالر یومیہ سے کم آمدنی کے حامل تھے جن کی تعداد 2015 ء میںکم ہوکر 216 ملین رہگئی ہے جس کی وجہ خطے میں اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہے جس سے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔

1990 ء میں خط غربت سے نیچے افراد کی تعداد 536 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔ 2010-2015 ء کے دوران جنوبی ایشیاء کے غریب افراد جو کل آبادی کا 40 فیصد ہیں، کی آمدنی میں 2.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو اس عرصے کی عالمی اوسط 1.9 فیصد سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

2015 ء کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت 176 ملین غریب افراد کے ساتھ دنیا بھر میں سرفہرست ہے، یہ تعداد دنیا بھر میں موجود غریب افراد کے ایک چوتھائی کے قریب ہے۔

بھارت میں انتہائی غربت کی شرح صحرائے افریقہ کے ملکوں کی اوسط سے کم ہے تاہم زیادہ آبادی کا ملک ہونے کے باعث اس کے غریب افراد کی تعداد زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1990-2015 ء کے عرصے کے دوران جنوبی ایشیا میں 1.90 ڈالر یومیہ اجرت کمانے والے افراد کی تعداد میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے تاہم 3.20 ڈالر یومیہ اجرت کے حامل افراد کی تعداد میں صرف 8 فیصد کمی ہوئی۔

2015 ء میں جنوبی ایشیا کی 49 فیصد آبادی 3.20 ڈالر یومیہ سے کم جبکہ آبادی کا 80 فیصد حصہ 5.50 ڈالر یومیہ سے کم اجرت کما رہا تھا۔ جنوبی ایشیا میں گھروں میں رہنے والی آبادی کو پینے کے پانی، سینیٹیشن، بجلی اور ہیلتھ کیئر جیسی سہولیات کا فقدان آمدنی میں کمی کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ ان تمام امور کو مد نظر رکھا جائے تو غربت کی شرح دگنی سے زیادہ ہوجاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر جنوبی ایشیا 2030 ء تک غریب افراد کی شرح کل آبادی کے 3 فیصد سے کم پر لانے کا ہدف حاصل بھی کر لے تو خطے میں لوگوں کی کافی تعداد تب بھی غیر اطمینان بخش حالات کے ساتھ رہ رہی ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا