دبئی سٹاک ایکسچینج کے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے گذشتہ ہفتے 1.07بلین ڈالر مالیت کا سعودی سٹاک بیچ دیا

پیر 22 اکتوبر 2018 14:42

دبئی سٹاک ایکسچینج کے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے گذشتہ ہفتے 1.07بلین ڈالر مالیت کا سعودی سٹاک بیچ دیا
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) غیر ملکی سرمایہ کاروں نے گذشتہ ہفتے 4.01 ارب ریال ( 1.07بلین ڈالر )کا سعودی سٹاک بیچ دیا۔

(جاری ہے)

دبئی سٹاک ایکسچینج کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 18اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 1.07بلین ڈالر )کا سعودی سٹاک فروخت کیا جو کہ 2015میں کے وسط میں’’ ڈائریکٹ فارن بائنگ ‘‘کے شروع ہونے کے بعد ایکسچینج میں سب سے بڑی فروخت ہے۔ ایکسچینج کے مطابق سعودی اینوسٹرز نے گذشتہ ہفتے کے دوران 3.4 بلین ریال مالیت کا سٹاک بیچ دیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu