ایس ای سی پی کی اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام پر ورکشاپ

پیر 22 اکتوبر 2018 19:46

ایس ای سی پی کی اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام پر ورکشاپ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لئے اسلام آباد میں ورکشاپ منعقد کی۔گزشتہ ہفتے کے دوران، اسی موضوع پر لاہور اور کراچی میں بھی ورکشاپ منعقد کی گئیں۔اس موقع پر ایس ای سی پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالدہ حبیب نے کہا کہ ریگولیشنز فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی شفارشات کے عین مطابق ہیں اور پاکستان کے لئے بطور منی لانڈرنگ پر ایشیا پسیفک گروپ کے رکن، ان سفارشات پر عمل کرنا لازمی ہے۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ جرائم پیشہ افراد کمپنیوں، پارٹنر شپ، ٹرسٹ اور دیگر پیچیدہ ملکیت کے طریقہ کار کے ذریعے اپنی شناخت نہ چھپا سکیں، مالیاتی اداروں کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ مالیاتی خدمات کی فراہمی سے پہلے ایسے تمام قانونی انتظامی ڈھانچوں کے حقیقی ملکیت کی نشاندہی کریں جو کہ ایک طبعی فرد ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

شرکاء کو اینٹی منی لانڈرنگ کے لئے جدید ممالک میں نافذ نظام کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

شرکاء کو ایس ای سی پی اور دیگر اداروں کے باہمی تعاون سے پاکستان میں نافذ کی گئی اینٹی منی لانڈرنگ (اے ایم ایل/سی ایف ٹی ) کی جامع رجیم پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی اور اس پر عمل درآمد کے طریقہ کار اور ضرورت پر بھی بات کی گئی۔شوذب علی،کمشنر (سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان) نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ (اے ایم ایل/سی ایف ٹی ) کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے اعلیٰ درجے کی انتظامہ کی طرف سے پابندی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مالیاتی اداروں اورتمام سٹیک ہولڈرز کی آگہی کیلئے ایسی ورکشاپ باقاعدگی سے منعقد ہونی چاہیے۔ یہ سیشن اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام پر مشتمل ورکشاپ کا آخری سلسہ تھا۔ایم ایل / سی ایف ٹی کے حوالے سے ریگولیڈ سیکٹر کی صلاحیت کی تعمیر کو بڑھانے کے لیے نومبر میں بیداری اور تربیتی سیشن منعقد کیے جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی