25000روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی یکم نومبرکو کراچی میں ہو گی

پیر 22 اکتوبر 2018 22:20

25000روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی یکم نومبرکو  کراچی میں ہو گی
پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) سنٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام25000روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی یکم نومبرکو جمعرات کو کراچی اسٹیٹ بنک میں ہو گی۔پہلا انعام5کروڑ روپی ایک انعام۔ دوسرا انعام ایک کروڑ 50لا کھ روپی کی3 انعامات ۔تیسرا انعام 3 لا کھ 12 ہزار روپی(312000 روپے )کی1696 انعامات ہو نگے۔

(جاری ہے)

جو اس سال کی 27 ویںقرعہ اندازی ہے اور مجموعی طور پر 27 ویںقرعہ اندازی ہے مجموعی طور پر 1700انعامات ہو نگے۔دریں اثناء سنٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر 7500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی یکم نومبرکو جمعرات کو راولپنڈی اسٹیٹ بنک میں ہو گی۔پہلا انعام ایک کروڑ 50لا کھ ایک انعام۔ دوسرا انعام 50لا کھ روپی کی3 انعامات ۔تیسرا انعام 93 ہزارروپی(93000) کی1696 انعامات ہو نگے۔ جو اس سال کی 28 ویںقرعہ اندازی ہے اور مجموعی طور پر76 ویںقرعہ اندازی ہے مجموعی طور پر 1700انعامات ہو نگے۔۔

Browse Latest Business News in Urdu