کارپٹ کی عالمی نمائش میں شرکت کرنیوالے غیر ملکیوں سے اظہار تشکر ،روابط جاری رکھنے کیلئے خطوط لکھے جائینگے‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

نمائش کے انعقاد اور کامیابی کیلئے تعاون پر ٹڈیپ کے شکر گزار ہیں ‘ عبد الطیف ملک، نعیم ساجد کی زیر صدارت اجلاس

منگل 23 اکتوبر 2018 12:57

کارپٹ کی عالمی نمائش میں شرکت کرنیوالے غیر ملکیوں سے اظہار تشکر ،روابط جاری رکھنے کیلئے خطوط لکھے جائینگے‘ کارپٹ ایسوسی ایشن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لاہور میں منعقدہ عالمی نمائش میں شرکت کرنیوالے غیر ملکی خریداروں اور مندوبین سے اظہار تشکر اور ان سے مستقبل میں بھی روابط جاری رکھنے کیلئے خطوط ارسال کئے جائیں گے ، پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کی بیرون ممالک موثر مارکیٹنگ کیلئے زیادہ سے زیادہ نمائشوں میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا جس کیلئے جلد لائحہ عمل مرتب کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار گروپ لیڈر عبد الطیف ملک اور ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم ساجد نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ۔ اس موقع پر کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان ،نارتھ زون کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمن ، سینئر ممبر ریاض احمد، قمر ضیاء ، اکبر ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء نے نمائش کے انعقاد اور کامیابی کیلئے تعاون کرنے پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔

عبد الطیف ملک اور نعیم نے کہا کہ غیر ملکی خریداروں کی جانب سے پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کے معیار کو سراہتے ہوئے غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی گئی ہے اورہم نے اس سے کس طرح استفادہ کرنا ہے یہ ہمارے اوپر منحصر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کی بیرون ممالک مانگ کو دیکھتے ہوئے موثر مارکیٹنگ کیلئے بھرپو رکوششیں کی جائیں گی اور ہمیں امید ہے کہ حکومت کی جانب سے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا ۔ اجلاس کے شرکاء نے نمائش کے بہترین انتظامات کرنے پر آرگنائز ر قمر زضیاء اورکوارڈی نیٹر ریاض احمد اور دیگر کی خدمات کو سراہا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ