دیہی علاقوں میں کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے حکومت فوری اقدامات اٹھائے‘خواجہ شہزاد ناصر

کاٹیج انڈسٹری کی طرف توجہ دیکر حکومت غربت اور بے روزگاری کے خاتمے سمیت بہت سے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے

منگل 23 اکتوبر 2018 16:31

دیہی علاقوں میں کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے حکومت فوری اقدامات اٹھائے‘خواجہ شہزاد ناصر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دیکر غربت کا خاتمہ اور شہری علاقوں کی طرف منتقلی کے رحجان کو روکاجاسکتا ہے لہذا حکومت اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار غلام سرور ملک کی سربراہی میں آل پاکستان کاٹیج انڈسٹری کے سو رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ کاٹیج انڈسٹری کی طرف توجہ دیکر حکومت غربت اور بے روزگاری کے خاتمے سمیت بہت سے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے میں کاٹیج انڈسٹری بہت اہم کردار ادا کرسکتی ہے لیکن بدقسمتی سے یہ اہم شعبہ نظر انداز ہوتا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کاٹیج انڈسٹری کو بہت اہمیت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ لارج سکیل انڈسٹریز کی نسبت شہری اور دیہاتی علاقوں میں کاٹیج انڈسٹری کم وسائل سے زیادہ فروغ پاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاٹیج انڈسٹری کی مدد سے دیہی علاقوں کے لوگوں کو روزگار ملے گا اور اُن علاقوں سے شہری علاقوں کی طرف منتقلی کے رحجان میں بھی کمی آئے گی جس سے شہری آبادی میں تعلیم، ٹرانسپورٹ اور صحت وغیرہ کے مسائل حل ہونگے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کے وسیع تر مفاد میں کاٹیج انڈسٹری کے وابستہ لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرتا رہے گا۔ غلام سرور ملک نے کہا کہ مختلف حصوں میں بکھری ہوئی کاٹیج انڈسٹری کو یکجا کرکے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں لہذا حکومت اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے تاکہ اس انڈسٹری سے وابستہ لوگ سکون سے کاروبار کرکے ملک کی معاشی ترقی میں بھی کردار ادا کرسکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد