اینگرو پولیمر کا آئی ایف سی کے ساتھ 35ملین ڈالرزکی فنانسنگ معاہدہ

جمعرات 8 نومبر 2018 18:33

اینگرو پولیمر کا آئی ایف سی کے ساتھ 35ملین ڈالرزکی فنانسنگ معاہدہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلزنے اپنے پی وی سی پراڈکشن پلانٹ کے توسیعی منصوبے کیلئے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ 35ملین ڈالرز کی طویل المدّتی اجارہ فنانسنگ کا معاہدہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ پلاسٹک پراڈکٹس اور تعمیراتی میٹریل میں پی وی سی کیمیکل استعمال کیاجاتا ہے جن میں پانی اور سیورج کے پائپس،کیبلز اور کنزیومر اشیاء میں جوتے اور پیکجنگ فلمزوغیرہ شامل ہیں۔

یہ فنانسنگ اینگروپولیمر اینڈ کیمیکلز کے 10.3بلین روپے کی توسیعی منصوبے کا حصہ ہے جس میں سے 5.4بلین روپے رائٹ شیئر کے اجراء سے حاصل کئے جاچکے ہیں۔ اینگروپولیمر اینڈ کیمیکلز اپنے ابتداہی سے ورلڈ بینک گروپ کے ممبر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ منسلک ہے۔

(جاری ہے)

اینگروپولیمر اینڈ کیمیکلز جو کہ پاکستان میں پی وی سی ریسن کا واحد پروڈیوسر اور انڈسٹری لیڈر ہے نے ملک میںبنیادی طورپر تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے کیمیکل کی طلب میں نمایا اضافے کو دیکھتے ہوئے اپنے پلانٹ میں پی وی سی کی ایک نئی پراڈکشن لائن شامل کرنے کا اعلان کیاہے۔

اس موقع پر اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز کے چیف فنانشل آفیسر سید عباس رضانے کہاکہ یہ 35ملین ڈالرز کی فنانسنگ نہ صرف ہمارے پلانٹ کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کیلئے ہوگی بلکہ اس سے ملک میں قیمتی زرِمبادلہ بھی آئے گا۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کا فنڈ ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ہمارے توسیعی منصوبے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلزنے اپنے پلانٹ کی توسیع کیلئے 10ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس میں وی سی ایم(پی وی سی کا خام میٹیریل) اور اپنی پراڈکٹ پورٹ فولیومیںکاسٹک سوڈا فلیکس کے نام سے ایک نئی پراڈکٹ شامل ہیں۔اپنے کاروبار میں توسیع کے دوران اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز100,000 ٹن گنجائش کا ایک نیا پی وی پلانٹ شامل کرے گی(جس کی سالانہ کل گنجائش 295,000ہوگی)۔

جس سے 2020کی تیسری سہ ماہی تک موجودہ پلانٹ کے ذریعے وی سی ایم کی پیداوار میں 50,000ٹن کا اضافہ ہوجائے گا۔ اس موقع پر اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز کے ہیڈ آف ٹریژری بلال احمد نے کہاکہ اینگروپولیمر اپنے طویل لمدّتی قرضوںکو اسلامک فنانس موڈ میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کمپنی کے بیلنس شیٹ پر موجودہ قرضوں کی واپسی کیلئے کمپنی سکوک جاری کرنے جارہی ہے اور امید ہے کہ 2018کے اختتام سے پہلے یہ عمل مکمل ہوجائے گا۔

اس موقع پر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے نائب صدر برائے ایشیا اینڈ پیسیفک نینا اسٹولجیکوک نے کہاکہ یہ سرمایہ کاری کیمیکل سیکٹر کے مثبت آئوٹ لک کیلئے مضبوط پیغام کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے کے لئے پاکستان کے وعدے کو بھی ظاہرکرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ بہتر ٹیکنالوجی اور اسٹینڈرڈزکو اپناتے ہوئے اینگرو پولیمر کی کامیابی نے نجی شعبے کی صلاحیت کونمایاں کیا ہے۔

اس موقع پر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے سینئر کنٹری منیجر ندیم صدیقی نے کہاکہ پاکستان میں کسی بھی مینوفیکچرنگ کمپنی کے ساتھ پہلی اسلامی مالیاتی ٹرانزیکشن پر ہمیں فخر ہے۔ اس ملک میں صنعتی ترقی اور ڈیولپمنٹ کے وسیع مواقع موجودہیں۔ ہمیں امید ہے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن مستقبل میں اسی طرح کی مزیدفنانسنگ کرے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی