پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں47پیسے کا اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں47پیسے کا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2018ء)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں47پیسے اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں40پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر میں اجافہ،یورو اوربرطانوی پائونڈ کی قدر میں کمی،یواے ای درہم اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں37پیسے اور قیمت فروخت میں47پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید132.62روپے سے بڑھ کر133.00روپے اورقیمت فروخت132.73روپے سے بڑھ کر133.20روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںخرید میں 30پیسے اور قیمت فروخت میں40پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید132.20روپے سے بڑھ کر132.50روپے اورقیمت فروخت132.60روپے سے بڑھ کر133.00روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

یوروکی قدرمیں40پیسے اور برطانوی پائونڈکی قدر میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید151.00روپے سے گھٹ کر150.60روپے اورقیمت فروخت153.00روپے سے گھٹ کر152.60روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید172.80روپے سے گھٹ کر172.75روپے اورقیمت فروخت174.80روپے سے گھٹ کر174.75روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں15پیسے اورقیمت فروخت میں20پیسے کااضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید35.05روپے سے بڑھ کر35.20روپی اورقیمت فروخت35.60روپی سے بڑھ کر35.80روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید36.00روپے اورقیمت فروخت36.50روپے پرمستحکم رہی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپے اور قیمت فروخت20.30روپے پرمستحکم رہی۔

Your Thoughts and Comments