شاہین ایئر لائنز کی فروخت کے حوالے سے سعودی شہزادے کیساتھ مالی معاملات طے پاگئے ‘ ترجمان

شاہین ایئر لائنز کی فروخت کے حوالے سے سعودی شہزادے کیساتھ مالی معاملات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2018ء)شاہین ایئر لائنز کی فروخت کے حوالے سے سعودی شہزادے کے ساتھ مالی معاملات طے پاگئے ۔ ترجمان کے مطابق اس بارے میں بہت جلد بذریعہ پریس کانفرس آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ ریگولیٹر، حکومتی اداروں کے بقایاجات اور ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنا اولین ترجیح ہے۔ انویسٹمنٹ پلان کے تحت پہلے مرحلے میں ادائیگیاں کی جائیں گی ۔ مشکل مراحل سے نکلنے کا موقع دینے پر سی اے اے اور ایف بی آر کے مشکور ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بہت جلد شاہین ایئر کی پروازیں دوبارہ فضائوں میں ہوں گی۔

Your Thoughts and Comments