حویلیاں میں سی پیک روٹ پر ڈرائی پورٹ منصوبے پر باضابطہ کام جلد شروع ہونے کا امکان

بدھ 14 نومبر 2018 14:08

حویلیاں میں سی پیک روٹ پر ڈرائی پورٹ منصوبے پر باضابطہ کام جلد شروع ہونے کا امکان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) خیبرپختونخوا کے علاقے حویلیاں میں پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر ڈرائی پورٹ منصوبے پر باضابطہ کام جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈرائی پورٹ کے قیام کے لئے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔ چین نے ڈرائی پورٹ کی تعمیر کیلئے مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر کنٹینرائیزڈ کارگو کی طلب کے تناظر میں حویلیاں ڈرائی پورٹ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ منصوبہ کے تحت ضلع ہری پور میں حویلیاں کے مقام پر بنائی جانیوالی خشگ گودی میں کارگو ہینڈلنگ کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس گودی کو ریلوے سے منسلک کردیا جائیگا ،اس وقت حویلیاں تک پاکستان ریلوے کی پٹڑی موجود ہے، یہ مقام خنجراب میں پاک چین سرحد سے تقریباً 680کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اس گودی میں بڑی مقدار میں اشیاء سٹاک کرنے کی جدید سہولیات میسر ہوں گی جبکہ درآمدی وبرآمدی مال کی کنٹینروں سے اترائی اور انہیں دوبارہ لادنے کیلئے خصوصی ڈاک ٹرمینلز بنائے جائیں گے۔ابتدائی طور پر حویلیاں ڈرائی پورٹ شاہراہ قراقرم پر خشک گودی اورکارگو ٹرمینل کے طور پر کام کریں گی جس کے بعد اسے ریلوے کے جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا جن میں ریلوے کارگو کی لوڈنگ اوران لوڈنگ کی جدیدی سہولیات شامل ہوں گی۔

ایک اندازے کے مطابق اس منصوبے پر تقریباً 65 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی اور اس کے ذریعے ابتدا میں سالانہ دو ملین ٹن کارگو کی نقل وحمل ممکن ہوسکے گی جس میں بعد میں مزید اضافہ ہوگا ۔اس منصوبہ میں وزارت ریلوے کا کلیدی کردارہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت نے وفاقی بجٹ میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت حویلیاں سے خنجراب تک ریلوے لائن بچھانے کے لئے فزیبلٹی سٹڈی کی مد میں فنڈز مختص کئے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ