ایرانی کرنسی مارکیٹ میں جوڑ توڑ کی کوشش کرنے والے دوافرادکو پھانسی دیدی گئی

ایران نے واحد مظلومین کو رواں برس جولائی میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو ٹن سونے کے سکے برآمد کیے تھے

بدھ 14 نومبر 2018 14:48

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) ایران میں سونا ذخیرہ کرنے اور زر مبادلہ کی مارکیٹ میں جوڑ توڑ کی کوشش کرنے والے واحد مظلومین نامی ایک شخص اور اس کے ایک ساتھی کو پھانسی دے دی گئی۔ مظلومین کو سلطان آف کًوئنز یعنی سکوں کا بادشاہ قرار دیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ایران نے سلطان آف کًوئنز کہلانے والے جس شخص اور اس کے ساتھی کو پھانسی دے دی، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سونے کے سِکوں اور غیر ملکی زر مبادلہ کا نہ صرف ذخیرہ کر کے ایرانی مالیاتی مارکیٹ میں گڑ بڑ کی بلکہ انہیں بیرون ملک اسمگل بھی کیا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق واحد مظلومین اور اس کے ساتھ محمد اسماعیل قاسمی کو بدھ 14 نومبر کی صبح پھانسی دے دی گئی۔ سرکاری ٹیلی وڑن کے مطابق ان پر یہ جرم ثابت ہو گیا تھا کہ انہوں نے غیر قانونی معاہدوں اور اسمگلنگ کے ذریعے ایرانی کرنسی اور سونے کے سکوں کی مارکیٹ میں جوڑ توڑ کی تھی۔ اسی سلسلے میں نامعلوم تعداد میں دیگر افراد کو قید کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔ایران نے واحد مظلومین کو رواں برس جولائی میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو ٹن سونے کے سکے برآمد کیے تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد