حکومت صنعتی مشینری و ٹیکنالوجی کی درآمد پر ٹیکس کی چھوٹ دے، احمد حسن مغل

صنعتی شعبہ تربیت یافتہ افراداستعمال کر کے پیداوار کو بہتر کر سکتا ہے ،میاں اکرم فرید

بدھ 14 نومبر 2018 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکلز ڈیولپمنٹ کونسل اسلام آباد کے اشتراک سے صنعتی شعبے کی لاگت کم کرنے اور منافع بہتر کرنے کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ سکلز ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین میاں اکرم فرید، ایڈوائز ثاقب محی الدین اور ایشین انسٹی ٹیوٹ آف کمپیٹیٹونس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن حیدر، چیمبر کے سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انور سیٹھی سمیت مقامی تاجر برادری نے ورکشاپ میں شرکت کی۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں کئی اسپیشل اکنامک زونز قائم کئے جانے ہیں لہذا انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صنعتی شعبے کو جدید مشینری و ٹیکنالوجی کی درآمد پر ٹیکس کی چھوٹ دے تا کہ صنعتی شعبہ اپنے آپ کر اپ گریڈ کر کے چین کے ہم منصبوں کے ساتھ پائیدار کاروباری شراکتیں قائم کر سکے اور ویلیو ایڈیڈ مصنوعات تیار کر کے برآمدات کو بہتر کر سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ چیمبر آئندہ بھی صنعتی شعبے کی بہتری کیلئے سکلز ڈیولپمنٹ کونسل کے ساتھ مل کرمزید پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کرے گا۔ سکلز ڈیولپمنٹ کونسل (ایس ڈی سی) کے چیئرمین میاں اکرم فرید نے خطاب کرتے ہوئے اپنے ادارے کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکلز ڈیولپمنٹ کونسل نے مردوں و خواتین سمیت اب تک 32ہزار افراد کو مختلف شعبوں میں ٹریننگ فراہم کی ہے۔

انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ مقامی صنعتیں ایس ڈی سی کی تربیت یافتہ افرادی قوت کو استعمال کر کے اپنی پیداواری صلاحیت کو بہتر کر سکتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایس ڈی سی خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے کیونکہ اس کی تربیت یافتہ خواتین ماربل پر کشیدہ کاری کا کام کر کے گھر بیٹھے ماہانہ پچاس سے ساٹھ ہزار روپے کما رہی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان ہیومین ریسورس کی ترقی اور ہنرمند و تربیتی یافتہ افرادی قوت تیار کر کے ہی پائیدار اقتصادی ترقی حاصل کر سکتا ہے۔ سکلز ڈیولپمنٹ کونسل کے ایڈوائزر ثاقب محی الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہنر مند افراد تیار کرنے میں ناکام رہا ہے جس وجہ سے ابھی تک صلاحیت کے مطابق ترقی حاصل نہیں کر سکا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے صنعتی شعبے کو اس وقت سخت عالمی مقابلے کا سامنا ہے اور صنعتی شعبہ مینجمنٹ کی جدید ٹیکنیک بیلنسڈ سکورکارڈ استعمال کرنے پر توجہ دے جس سے ان کی پیداواری لاگت کم ہو گی ، مسابقت کی صلاحیت بہترہو گی، پیداوار میں اضافہ ہو گا اور زیادہ منافع ملے گا۔

انہوںنے کہا کہ دوسرے ممالک نے یہی تکنیک استعمال کر کے تیز رفتار صنعتی ترقی حاصل کی ہے اور پاکستان کو بھی اسی روش کو اپنانا ہو گا۔ انہوںنے حکومت پر زور دیا کہ وہ مقامی صنعتوں سے زیادہ سے زیادہ چیزیں خریدنے کی کوشش کرے جس سے صنعتی شعبہ بہتر ترقی کرے گا۔ ایشین انسٹی ٹیوٹ آف کمپیٹیٹونس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن حیدر نے اس موقع پر شرکاء کو پیداوار کی لاگت کم کرنے اور منافع بہتر کرنے کے بارے میں ایک تفصیلی پریزینٹیشن دی جس میں صنعتکاروں کو ان جدید طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جن کو استعمال کر کے وہ اپنی پیداوار میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد