اسلام آباد چیمبرکا سکلز ڈویلپمنٹ کونسل اسلام آباد کے اشتراک سے صنعتی شعبے کی لاگت کم کرنے اور منافع بہتر کرنے کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 14 نومبر 2018 18:58

اسلام آباد چیمبرکا سکلز ڈویلپمنٹ کونسل اسلام آباد کے اشتراک سے صنعتی شعبے کی لاگت کم کرنے اور منافع بہتر کرنے کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکلز ڈویلپمنٹ کونسل اسلام آباد کے اشتراک سے صنعتی شعبے کی لاگت کم کرنے اور منافع بہتر کرنے کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ سکلز ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین میاں اکرم فرید، ایڈوائز ثاقب محی الدین اور ایشین انسٹی ٹیوٹ آف کمپیٹیٹونس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن حیدر، چیمبر کے سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انور سیٹھی سمیت مقامی تاجر برادری نے ورکشاپ میں شرکت کی۔

بدھ کو ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں کئی اسپیشل اکنامک زونز قائم کئے جانے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جدید مشینری و ٹیکنالوجی کی درآمد پر ٹیکس میں کمی اور صنعتی شعبہ کو اپ گریڈ کرکے چین کے ہم منصبوں کے ساتھ پائیدار کاروباری شراکتیں قائم کر سکتے ہیں۔

انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ چیمبر آئندہ بھی صنعتی شعبے کی بہتری کیلئے سکلز ڈویلپمنٹ کونسل کے ساتھ مل کر مزید پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کرے گا۔ ورکشاپ سے ایس ڈی سی کے چیئرمین میاں اکرم فرید نے خطاب کرتے ہوئے اپنے ادارے کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکلز ڈویلپمنٹ کونسل نے مردوں و خواتین سمیت اب تک 32 ہزار افراد کو مختلف شعبوں میں ٹریننگ فراہم کی ہے۔

انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ مقامی صنعتیں ایس ڈی سی کی تربیت یافتہ افرادی قوت کو استعمال کر کے اپنی پیداواری صلاحیت کو بہتر کر سکتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایس ڈی سی خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے، اس کی تربیت یافتہ خواتین ماربل پر کشیدہ کاری کا کام کرکے گھر بیٹھے ماہانہ 50 سے 60 ہزار روپے کما رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہیومن ریسورس کی ترقی اور ہنرمند و تربیتی یافتہ افرادی قوت تیار کر کے ہی پائیدار اقتصادی ترقی حاصل کر سکتا ہے۔

سکلز ڈویلپمنٹ کونسل کے ایڈوائزر ثاقب محی الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہنر مند افراد تیار کرنے میں ناکام رہا ہے جس وجہ سے ابھی تک صلاحیت کے مطابق ترقی حاصل نہیں کر سکا۔ ایشیئن انسٹی ٹیوٹ آف کمپیٹیٹونس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن حیدر نے اس موقع پر شرکاء کو پیداوار کی لاگت کم کرنے اور منافع بہتر کرنے کے بارے میں ایک تفصیلی پریزینٹیشن دی جس میں صنعتکاروں کو ان جدید طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جن کو استعمال کر کے وہ اپنی پیداوار میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر