ٹیسلا نے رہائشی سولر سسٹمز کی قیمتوں میں 25 فیصد کمی کر دی

جمعہ 16 نومبر 2018 12:30

پالوالٹو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) امریکی آٹو موٹیو اور انرجی کمپنی ٹیسلا نے رہائشی سولر سسٹمز کی قیمتوں میں 25 فیصد کی کمی کر دی۔ٹیسلا نے یہ اقدام گھروں میں تنصیب کے لئے اپنے تیار کردہ سولر سسٹمز کی سیل بڑھانے کے لئے کیا ہے جس کے تحت کسٹمرز کو 3,000 سی5,000 ڈالر کا ڈسکائونٹ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مطابق تین سے پانچ ہزار ڈالر کی بچت اوسطاً ہے کسٹمرز کو اصل میں اس سے کہیں زیادہ بچت ہوگی جس کا انحصار چھتوں کے سائز پر ہے۔

ٹیسلا نے دو سال قبل سولر پینلز بنانے والی کمپنی سولر سٹی کو خریدا تھا جو اس وقت امریکا کی بڑی ریزیڈنشیل سولز کمپنی تھی۔گزشتہ سال ٹیسلا نے سولر پینلز کی گھر گھر مارکیٹنگ اور سیل روک دی تھی اور ان کی قیمت فروخت 7 ہزار ڈالر تک بڑھا کر سٹورز کے حوالے کر دی تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu