پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری، 100انڈیکس کی41500اور41600کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں

جمعہ 16 نومبر 2018 22:54

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری، 100انڈیکس کی41500اور41600کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوکاروبار حصص میں تیزی کا تسلسل جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس232.12پوائنٹس اضافے سی41660.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت20.93فیصدکم رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں48ارب44 کروڑ روپے سے زائداضافہ ہوا ۔

شیئرز مارکیٹ میں جمعہ کو حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوااورتیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس کی41500اور41600کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیںجبکہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس41804پوائنٹس کی بلندسطح پربھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعد ازاں فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات محدود ہوگئے جس سے کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکالیکن مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس232.12پوائنٹس اضافے سی41660.75 پوائنٹس پر بندہوا۔

(جاری ہے)

کے ایس ای30انڈیکس151.99پوائنٹس اضافی سی19959.29پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس420.61 پوائنٹس اضافی سی71304.43پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس174.85پوائنٹس اضافی سی30019.95پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سی173کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،177کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

جمعہ کوجمعرات کی نسبت5کروڑ33لاکھ65ہزار90 کم شیئرزکا کاروبار ہوسکا۔ مجموعی طور پر20کروڑ15لاکھ40ہزار690شیئرزکا کاروبار ہوا جبکہ جمعرات کو25کروڑ49لاکھ5ہزارشیئرزکے سودے ہوئے تھے۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ48ارب44کروڑ65لاکھ96ہزار726روپے بڑھ کر82کھرب35 ارب32 کروڑ 37 لاکھ 59 ہزار277روپے ہوگئی ۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت114.98روپے اضافے سی2524.99روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت49.75روپے اضافے سی8999.75روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی شفاء انٹرنیشنل اسپتال کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت11.90روپے کمی سی226.12روپے اوراٹک ریفائنری کے حصص کی قیمت11.14روپے کمی سی211.75روپے پر بند ہوئی ۔اسی طرح نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے لوٹی کیمیکلزکی سرگرمیاں1کروڑ93لاکھ7ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت4پیسے کمی سی19.95روپے اورپاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں1کروڑ36لاکھ83ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت5پیسے کمی سی12.75روپے ہو گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،  100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13  رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا