اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری، ڈالرکی قدر میں مزید10پیسے کااضافہ

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:59

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری، ڈالرکی قدر میں مزید10پیسے کااضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ،ہفتہ کوروپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں مزید10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ انٹربینک مارکیٹ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بندرہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ہفتہ کوانٹربینک مارکیٹ بوجہ ہفتہ وار تعطیل بندرہی ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیںمزید10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.80روپے سے بڑھ کر133.90روپے اورقیمت فروخت134.10روپے سی بڑھ کر134.20روپے ہوگئی۔یوروکی قدر1.00روپے کا اضافہ جبکہ برطانوی پائونڈکی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید151.00روپے سے بڑھ کر152.00روپی اورقیمت فروخت153.00روپے سے بڑھ کر154.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید171.00روپے اورقیمت فروخت173.00روپے پرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدرمیں10پیسے کی کمی اوریواے ای درہم کی قدرمیںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید35.50روپے سے گھٹ کر35.40روپی اورقیمت فروخت36.00روپے سے گھٹ کر35.90روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید36.40روپی اورقیمت فروخت36.90روپے پرمستحکم رہی۔ہفتہ کوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.20روپے اور قیمت فروخت20.20روپے پرمستحکم رہی۔

Browse Latest Business News in Urdu