محتاط فروخت کے باعث روئی کے بھائو میں مجموعی طورپر استحکام رہا

اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 8800 روپے کے بھائو پر بند کیا

اتوار 18 نومبر 2018 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے روئی کی محدود خریداری اور جنرز کی جانب سے اچھی کوالٹی کی روئی کی محتاط فروخت کے باعث روئی کے بھائو میں مجموعی طورپر استحکام رہا۔ کاروباری حجم نسبتا کم رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 8800 روپے کے بھائو پر بند کیا۔

صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھائو فی من 8500 تا 9050 روپے جبکہ پھٹی کا بھائو فی 40 کلو 3000 تا 4200 روپے رہا۔ جبکہ بلوچستان میں روئی کا بھائو فی من 8600 تا 8700 جبکہ پھٹی کا بھائو فی 40 کلو 3600 تا 4400 روپے رہا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کوئی واضح پالیسی سامنے نہ آنے کی وجہ سے کاروبار متاثر ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

گیس کا معاملہ ہنوز حل طلب ہے جبکہ بجلی میں اضافہ کردیا گیا ہے تاہم امریکا اور چین کا تنازع کے متعلق ابھی ابہام پایا جاتا ہے دوبارہ خبریں گشت کر رہی ہے کہ برف پگھل رہی ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں اس کے نتائج کا انتظار ہے۔ کیوں کہ ڈالر کا معاملہ ابھی لٹکا ہوا ہے۔ بین الاقوامی کپاس منڈیوں میں مجموعی طورپر ملا جلا رجحان رہا۔

یوایس ایڈکی ہفتہ وار رپورٹ میں گزشتہ ہفتہ کے نسبت امریکا کاٹن کی برآمد میں 26 فیصد کمی کا مارکیٹ نے کوئی اثر نہیں لیا۔ مقامی طور پر پی سی جی اے کی جانب سے 15 نومبر تک ملک میں روئی کے پیداوار کے اعداد و شمار میں کپاس کی پیداوار کم ہونے کے عندیہ کے سبب روئی کے کاروبار میں ہفتہ کے آخری دو روز کے دوران ٹیکسٹائل ملز کی خریداری میں اضافہ دیکھا گیا لیکن جنرز نے زیادہ دام طلب کرنا شروع کردیاہے، جس کے باعث ملیں کچھ پیچھے ہٹنے لگیں کیوں کہ کاٹن یارن کے کم مانگ اور بھائو اونچے بھائو پر روئی کا مزید ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی کیوں کہ پہلے ہی کئی ملوں میں کاٹن یارن کا ذخیرہ تشویشناک حد تک بڑھا ہوا ہے اور ملوں میں مالی بحران پیدا ہورہا ہے۔

ملوں کے بڑے گروپ روئی کی درآمد کو ترجیح دے رہے ہیں 12 تا 15 نومبر کو امریکا میں کاٹن کی سالانہ سورسنگ سمٹ منعقد کی گئی جس میں ملک کے کئی ملز مالکانوں اور ان کے نمائندوں اور کاٹن ایجنٹوں نے شرکت کی تھی وہاں بھی روئی کے درآمدی معاہدے کئے گئے ہیں۔نسیم عثمان نے آئندہ کپاس کی سیزن میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت کو جنگی بنیادوں پر اقدام کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ کپاس کی پیداواری رقبہ کا صحیح معائنہ کیا جائے کیوں کہ گزشتہ کئی سالوں سے کپاس کی پیداوار کا تخمینہ وفاقی کاٹن فیڈریشن کی جانب سے لگایا جاتا ہے کاٹن کے کاروبار سے منسلک ماہرین اور خود کپاس کے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ پیداواری رقبہ کا اندازہ زیادہ لگایا جاتا ہے جس کے سبب پیداواری تخمینہ اور حقیقتا پیداوار میں 35 تا 40 لاکھ گانٹھوں کا وسیع فرق رہتا ہے جس کی وجہ سے حکومت کاشتکار اور کپاس کے کاروبار سے منسلک سارا سیکٹر ابہام میں رہتا ہے۔

نسیم عثمان نے استدعا کی کہ کپاس کے پیداواری رقبہ کا تعین تحصیل اور ضلع کے لیول پر لگایا جانا چاہئے اگر کیا بھی جارہا ہے تو اسے مزید فعال کیا جائے الل تلل اندازہ لگانے سے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک