غریب افراد کا سردی سے بچائو کے لئے لنڈے بازاروں کا رخ

پیر 19 نومبر 2018 14:23

غریب افراد کا سردی سے بچائو کے لئے لنڈے بازاروں کا رخ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) سردیوں کی آمد کے پیش نظر متوسط طبقہ کے افراد نے سخت موسمی اثرات سے بچنے کیلئے قبل ازوقت تیاریاں شروع کر دیں اور پرانے کپڑوں سمیت لنڈا بازار سے ان ضروری اشیاء کی تلاش شروع کر دی ہے ، غریب افراد مہنگے ترین نئے گرم کپڑے خریدنے کی اسطاعت نہ رکھنے کے باعث لنڈا بازاروں کی طرف جا رہے ہیں اور اپنے پسند کے پرانے کپڑے خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جڑواں شہروں کے مختلف مقامات پر لنڈے بازار کی دکانیں سج گئی ہیں جہاں خواتین بچوں اور مردوں کے کپڑوں سمیت جوتے، جرابیں، کمبل، پردے اور دیگر گھریلو استعمال کی اشیاء فروخت ہو رہی ہیں۔ ایک دکاندار اصغر بٹ نے بتایاکہ غریب افراد لنڈے بازار کی اشیاء کو اپنے لئے بڑی غنیمت سمجھتے ہیں اور بعض اشیاء مارکیٹ سے بھی بہتر معیار کی ہوتی ہیں جو کم قیمت پر فروخت کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

خریداری کیلئے آئی ایک خاتون ثمینہ نے کہاکہ محدود گھریلو بجٹ ہونے کے باعث وہ بازار سے مہنگے کپڑے نہیں خرید سکتی، اس لئے یہاں آکر اب نسبتاً کم قیمت کے سویٹر، شالیں اور دیگر استعمال کی اشیاء خریدنا چاہتی ہے۔ اس نے مطالبہ کیا کہ متوسط طبقے کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لائی جائے بالخصوص لنڈے بازار کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے اور اچھی کوالٹی کی اشیاء مناسب قیمتوں پر فراہم کی جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر