حکومت پنجاب نے تمام ریونیو افسران کو لینڈ ریونیو،واٹرریٹ،زرعی انکم ٹیکس،سٹمپ ڈیوٹی،رجسٹریشن فیس،کیپٹل ویلیو ٹیکس کی 100فیصد وصولی یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا

پیر 19 نومبر 2018 16:36

حکومت پنجاب نے تمام ریونیو افسران کو لینڈ ریونیو،واٹرریٹ،زرعی انکم ٹیکس،سٹمپ ڈیوٹی،رجسٹریشن فیس،کیپٹل ویلیو ٹیکس کی 100فیصد وصولی یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) حکومت پنجاب نے تمام ریونیو افسران کو لینڈ ریونیو،واٹرریٹ،زرعی انکم ٹیکس،سٹمپ ڈیوٹی،رجسٹریشن فیس،کیپٹل ویلیو ٹیکس کی 100فیصد وصولی یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے اور کہا ہے کہ متعلقہ محکمہ جات اور افسران کو سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے جو اہداف سونپے گئے ہیں ان کی تکمیل میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے بصورت دیگر ناقص کار کردگی اور سرکاری ٹیکسز کی مطلوبہ ٹارگٹ کے مطابق وصولی میں ناکامی پر ذمہ دار افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور بعدا زاں کوئی عذر قابل قبول نہ ہو گا۔

ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری نے اس ضمن میں کہا کہ ڈویژن بھر میں سرکاری بقایاجات کی وصولی کی پیشرفت کا ہر پندرہ روزبعد جائزہ لیا جائے گا اور اہداف کے حصول میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات محکمہ مال کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل کمشنرز ہارون الرشید،خادم حسین جیلانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)محبوب احمد،اسسٹنٹ کمشنرریونیو ڈاکٹرانعم،اسسٹنٹ کمشنرز،ریونیو افسران،تحصیلدار،اراضی ریکارڈ سنٹرکے انچارجز کے علاوہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرزویڈیولنک کے ذریعے شریک تھے۔

ڈویژنل کمشنر نے لینڈ ریونیو،واٹرریٹ(آبیانہ)، زرعی انکم ٹیکس،سٹمپ ڈیوٹی،رجسٹریشن فیس،کیپٹل ویلیو ٹیکس اور دیگر مدات میں وصولیوںکی تازہ ترین پیشرفت کاتفصیلی جائزہ لیااورہدایت کی کہ مقررہ ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے مربوط اور مو ثرلائحہ عمل وضع کیا جائے اور اسسٹنٹ کمشنرزباقاعدگی کے ساتھ کارکردگی رپورٹ سے ڈپٹی کمشنرز اور انہیں آگاہ رکھیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری بقایا جات کی ریکوری اہم ٹاسک ہے جس کیلئے ریونیو افسران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے لہٰذ ا وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی نہ کریں۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں محکمہ مال کی سروسز کے معیار میں اضافہ کیلئے تقاضوں کے مطابق مئو ثراورتیزرفتار اقدامات کئے جائیںتاکہ سائلان کو بلاتاخیر ریلیف حاصل ہو اور اعلیٰ نظم ونسق کے بارے میں حکومتی مقاصد پورے ہوسکیں۔

انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹرز سے رجوع کرنے والے ہر سائل کو ریلیف فراہم کرنے کی تاکید کی اورڈپٹی کمشنرز و اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ اپنے ماتحت افسران اورسٹاف کی محکمانہ سرگرمیوں پر گہری نظر رکھیں اور دفتری نظم وضبط کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بد عنوان سٹاف کا کڑا احتساب کیا جائے۔ انہوں نے عدالتی امور میں گہری دلچسپی سے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو مقدمات شفاف انداز میں تیزی سے نمٹائیں تاکہ سائلان کو پریشان نہ ہونا پڑے۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرز اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے مختلف مدات میں سرکاری واجبات کی ریکوری کی پیشرفت اور ہدف کے حصول کیلئے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ