عرب امارات امارات میں 28فروری کو اے ٹی ایم کارڈ غیر موثر ہوجائیںگے

قرضہ جات اور مختلف سہولتوں کی درخواستیں نمٹانے کیلئے کھاتیداروں کو امارات کا قومی شناختی کارڈ پیش کرنا ہوگا

پیر 19 نومبر 2018 16:45

عرب امارات امارات میں 28فروری کو اے ٹی ایم کارڈ غیر موثر ہوجائیںگے
ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ابوظبی کے سینٹرل بینک نے اماراتی شناختی کارڈاًپ ڈیٹ نہ کرانے والے کھاتے داروں کے تمام بینک کارڈ بند کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ عملدرآمد 28فروری2019ء سے ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینٹرل بینک نے تمام بینکوں او رمتحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی تمام فنڈنگ کمپنیوں سے کہا کہ وہ اماراتی شناختی کارڈ اپ ڈیٹ نہ کرانے والے تمام کھاتیداروں کے اے ٹی ایم کارڈ ، کریڈٹ کارڈ سمیت بینکوں کے دیگر تمام کارڈمعطل کردیں۔

سینٹرل بینک نے تمام بینکوں او رکمپنیوں کو تحریری طور پر مطلع کیا کہ قرضہ جات اور مختلف سہولتوں کی درخواستیں نمٹانے کیلئے کھاتیداروں کو امارات کا قومی شناختی کارڈ پیش کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ کسی بھی شہری اور مقیم غیر ملکی کی پہچان کی سرکاری دستاویز کے طور پر مانا جائیگا۔ بینک امو رمیں امارات کے قومی شناختی کارڈ کا استعمال لازمی کردیا گیا ہے۔

سینٹرل بینک نے تمام بینکوں اور فنڈنگ کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام ممکنہ وسائل اپنا کر کھاتیداروں کو نئی پابندی سے آگاہ کریں۔ اس حوالے سے آگہی مہم کا اہتمام کریں۔ تمام صارفین کو بتایا جائے کہ انہیں 28فروری 2019ء سے قبل نئے شناختی کارڈ جاری کرانا ہونگے۔ ایسا نہ کرنے پر وہ کسی بھی بینک سے رقم نہیں نکلواسکیں گے۔ ان کے اے ٹی ایم اور کریڈ ٹ کارڈ ز معطل ہوجائیں گے۔

براہ راست رعایت حاصل کرنے والی سہولت بھی ختم ہوجائیگی۔ سینٹرل بینک نے تاکید کی کہ اے ٹی ایم کارڈز کی عبوری بندش کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ کھاتیدار کسی بھی بینک جاکر براہ راست کائونٹر سے رقم نکلوانے کی سہولت سے بھی محروم کردیئے جائیں۔ کھاتیدار کائونٹر سے رقم نکلواسکیں گے۔ عارضی بندش کے سلسلے میں کھاتیداروں سے نہ ہی کوئی فیس وصول کی جائیگی اور نہ ہی انہیں کسی اضافی امر کا پابند بنایا جائیگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،  100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13  رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا