غیر میعاری رپورٹ آنے پر پیپسی نوبہار نامی کمپنی کو بند کرنے کا حکم ،
نیسلے سمیت دیگر کمپنیوں کو 10 روز میں خامیاں دور کرنے کی ہدایت پانی فروخت کرنیوالی کمپنیاں جھوٹ بول کر کروڑوں روپے کمارہی ہیں، جب تک بڑے آدمی پر ہاتھ نہیں ڈالا جائیگا وہ درست کام نہیں کریگا پاکستان میں پانی کا میعار برقرار کیوں نہیں رکھا گیا ،ملک کیساتھ تیسری دنیا والا سلوک اور امتیازی سلوک نہیں ہونے دینگے‘چیف جسٹس ثاقب نثار پیپسی نوبہار کے مالک عدنان خان اور ڈی جی فوڈز اتھارٹی کے درمیان تلخ کلامی ،عدالت کا اظہار برہمی ،شیزان کمپنی کی انسپکشن کروانے کی ہدایت
منگل 20 نومبر 2018 14:46
(جاری ہے)
سماعت کے دوران آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ایک ڈیڑھ لیٹر پانی کی بوتل پر پیکنگ سمیت آٹھ روپے 79 پیسے لاگت آتی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ پانی کی قیمت کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے، یہ شہریوں کی زندگی کا معاملہ ہے اور اس میں سخت کارروائی کی جائے گی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پانی فروخت کرنے والی کمپنیاں جھوٹ بول کر کروڑوں روپے کمارہی ہیں، جب تک بڑے آدمی پر ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا وہ درست کام نہیں کرے گا۔نیسلے کمپنی کے سی ای او بھی عدالت میں پیش ہوئے جن سے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پاکستان میں پانی کا میعار برقرار کیوں نہیں رکھا گیا ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان کے ساتھ تیسری دنیا والا سلوک اور امتیازی سلوک نہیں ہونے دیں گے۔سماعت کے دوران پیپسی نوبہار کے مالک عدنان خان اور ڈی جی فوڈز اتھارٹی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور اس دوران پیپسی نوبہار کمپنی کے مالک نے ان سے بدتمیزی بھی کی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے عدنان خان کی سرزنش کی تاہم عدالت میں معافی مانگنے پر انہیں گرفتار ہونے سے روک دیا گیا۔عدالت عظمی نے شیزان کمپنی کی انسپکشن کروانے کی ہدایت کی جبکہ معیاری پانی فروخت کرنے پر ایک کمپنی کی تعریف بھی کی اور ریمارکس دیئے کہ صاف پانی فروخت کرنے والی کمپنیاں قابل تحسین ہیں۔عدالت نے غیر میعاری رپورٹ آنے پر پیپسی نوبہار نامی کمپنی کو بند کرنے کا حکم دے دیا جبکہ معروف کمپنی نیسلے سمیت پانی فروخت کرنے والی تمام کمپنیوں کو 10 روز کے اندر پانی سے متعلق خامیاں دور کرنے کی ہدایت بھی کردی۔سپریم کورٹ نے عدالتی کمیشن کو ملک بھر میں پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کی انسپکشن کرنے کی دیتے ہوئے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔Browse Latest Business News in Urdu
حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..
بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں
اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ
سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن
صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز
بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال
وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر
ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن
PSX Live Index
Updated: 07:29:01pm | 25-04-2024
Status: Closed | Volume: 798,527,177 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary