الفیو ٹیم آٹو موٹیو پاکستان ملک میں رینالٹ گاڑیاں تیار کرنے کیلئے فیکٹری قائم کرنے پر300 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی

بدھ 21 نومبر 2018 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) الفیو ٹیم آٹو موٹیو پاکستان (اے ایف اے پی ایل)ملک میں رینالٹ گاڑیاں تیار کرنے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ گرین فیلڈ فیکٹری قائم کرنے پر300 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی۔ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ( ای ڈی بی) کے حکام نے کہا ہے کہ آٹو موٹیو ڈویلپمنٹ پالیسی(2016-21) کے تحت کی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمپنی نے فیکٹری سے قبل ای ڈی بی سے اس حوالے سے مراعات کی تصدیق کیلئے رابطہ کیا ہے۔ اے ایف اے پی ایل رینالٹ گاڑیوں کی پاکستان میں تیاری کیلئے سوفیصد براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کررہی ہے جس سے ملک میں1200 سے زائد روزگار کے براہ راست مواقع پیدا ہونگے جبکہ16 ہزار سے زائد افراد کو بالواسطہ روزگار فراہم کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری کے قیام سے ملک میں گاڑیوں کی تیاری کے حوالے سے ٹیکنالوجی کی منتقلی سے شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی