ڈالر کی قدر اور شرح سود میں اضافہ سے صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھے گی ‘افتخار بشیر

پیداواری لاگت بڑھنے سے مقامی مصنوعات عالمی منڈی میں مقابلہ نہیں کرپائیں گے،برآمدات میں کمی ہوگی

منگل 4 دسمبر 2018 13:38

ڈالر کی قدر اور شرح سود میں اضافہ سے صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھے گی ‘افتخار بشیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار نے کہا ہے کہ روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر مسلسل بڑھنے اورا سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سودمیں ڈیڑھ فیصد اضافہ کے اعلان کے نتیجہ میں مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھے گی جس کے ممکنہ اثرات برآمدات پر بھی پڑ یں گے کیونکہ پیداواری لاگت بڑھنے سے مقامی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ملکی مہنگی مصنوعات عالمی منڈی میں دیگر ممالک سے مقابلہ نہیں کر پائیں گی اور ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن کے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے درآمدی خام مال کی لاگت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے خام مال کی لاگت میں اضافہ کے باعث مقامی صنعتوں کی پیداواری اخراجات بڑھ گئے ہیں جس کے نتیجے میں مقامی مصنوعات عالمی منڈی میںدیگر ہم عصر ممالک کی مصنوعات سے مسابقت نہیں کرپاتیں جبکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے حکومت قرضوں پر سود ادائیگی میں بھی مشکلات کا شکار ہے اور حکومتی قرضوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔اس لیے حکومت ڈالر کی قیمتوں پر کنٹرول کرے اور شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پر لائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030

ہلال احمر قبائلی اضلاع کوہاٹ برانچ ٹیم کی کوہاٹ چیمبر آف کامرکے بانی رشید پراچہ سے ملاقات

منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر الزام ثابت

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی