ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میںاضافہ

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میںاضافہ
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2018ء) ایشین مارکیٹس میں جاپانی خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج(ٹوکام) میں خام ربڑ کی مئی کے لیے سپلائی کے سودے 1.4 فیصد بڑھ کر 147 ین فی کلوگرام طے پائے۔

(جاری ہے)

شنگھائی کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 30 یوان کمی کے ساتھ10885 یوان فی ٹن طے پائے۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج(سیکام) میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سپلائی کے سودی0.1 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 123.9 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔

Your Thoughts and Comments