جعلی بینک اکائونٹس میں نجی بینک کی انتظامیہ اور صنعتکاروں کے ملوث ہونے کے انکشافات

ایف آئی اے اور بینک انتظامیہ میں سازباز ،کسی بھی اکائونٹس کی تحقیقات مکمل نہ ہوسکی ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کا تمام اکائونٹس ہولڈرز کی بائیو میٹرک تصدیق کا حکم ، بینکوں کو ہدایات جاری

بدھ 5 دسمبر 2018 16:55

جعلی بینک اکائونٹس میں نجی بینک کی انتظامیہ اور صنعتکاروں کے ملوث ہونے کے انکشافات
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2018ء) ملک بھر میں بوگس اور جعلی بینک اکائونٹس میں نجی بینک کی انتظامیہ اور صنعتکاروں کے ملوث ہونے کے انکشافات ،ایف آئی اے اور بینک انتظامیہ میں سازباز ،کسی بھی اکائونٹس کی تحقیقات مکمل نہ ہوسکی بوگس اکائونٹس پکڑے جانے کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان کا بڑا حکم ، تمام اکائونٹس ہولڈرز کی بائیو میٹرک تصدیق کا حکم ، بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ، بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے پر اکائونٹس بند کرنے کا فیصلہ آن لائن کے مطابق فیصل آباد سمیت ملک بھر میں بوگس اور جعلی اکائونٹس کے سامنے آنے بعد بھی کوئی ادارہ تحقیقات مکمل نہیں کر سکا،فیصل آباد اور کراچی سے بڑی تعداد میں جعلی اکائونٹس سامنے آنے بعد بھی ایف آئی اے اور نیب نے بھی خاموشی اختتار کررکھی ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ نجی بینک انتظامیہ کا عمل اپنی کارگردگی بہتر ثابت کرنے کیلئے صنعتکاروں کے جعلی اکائونٹس کھولتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری سامنے آسکے ،اور بزنس مین اس طرح سے اپنی فراہمی کے اکائونٹس کو خسار ے میں اور جعلی اور بوگس اکائونٹس سے اپنا کاروبار جاری رکھتا ہے ،جوکہ بینک انتظامیہ کی سازباز سے کھولے جاتا ہے فیصل آباد میں ایک بزنس مین وسیم احمد کے نام پر چار فرضی کمپنیوں کے اکائونٹس میں دوسال کے دوران 5کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن سامنے آئی اور اس فراڈ کو نیب سمیت دیگر اداروں کوئی تحقیقات نہیں کی بتایا گیا ہے کہ ایسے دیگر کیسز میں ایف آئی اے بینک انتظامیہ اور فرضی کمپنیوں کے افراد سے ساز بازکرکے خاموشی اختتار کرلیتے ہیں آن لائن کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بینکوں سے بوگس اکائونٹس ملنے اور ان میں ہونیوالی اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز پکڑے جا نے کے بعد ٹیسٹ بینک آف پاکستان نے تمام کمرشل بینکوں کو نئی ہدایات جاری کر دیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو اپنے اکائونٹس ہولڈرز کی لازمی تصدیق کا حکم دے دیا تا کہ بوگس اکائونٹس کا پتہ چلایا جا سکے ، بائیو میٹرک تصدیق نہ کروانے والے اکائونٹس بند کر دیئے جائیں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی