لاہور چیمبر کے نائب صدر فہیم الرحمن سہگل کی کراچی چیمبر کے عہدیداروں سے ملاقات

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:15

لاہور چیمبر کے نائب صدر فہیم الرحمن سہگل کی کراچی چیمبر کے عہدیداروں سے ملاقات
لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) لاہور اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صنعت و تجارت کی ترقی اور تاجر برادری کے لئے مل کر کام کریں گے، یہ فیصلہ لاہور چیمبر کے نائب صدر فہیم الرحمن سہگل اور کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جنید اسماعیل مکدہ کے مابین ملاقات کے دوران کیاگیا۔ کراچی چیمبر کے نائب صدر آصف شیخ جاوید بھی موقع پر موجود تھے۔

فہیم الرحمن سہگل اور کراچی چیمبر کے عہدیداروں نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ دونوں چیمبر مل کر باہمی دلچسپی والے مسائل پر مشترکہ حکمت عملی تشکیل دیں گے،تجارت سے متعلق تمام معلومات ، اشیاء کی مسابقت میں اضافے اور کاروباری لاگت میں کمی جیسی تمام معلومات کا تبادلہ کریںگی اور ملک کی معاشی ترقی کے لئے تجاویز تیار کرنے میں ایک دوسرے سے تعاون کو فروغ دیں گے۔

(جاری ہے)

نائب صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ دونوں چیمبر کے مابین ہم آہنگی تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مددگار ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ کی طاقت مل کر کام کرنے میں ہے تاہم دونوں شہروں کی تاجر برادری کو معاشی مسائل اور چیلنجز کا سامنا کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کو خصوصی سہولیات دے کیونکہ وہ قیمتی زرمبادلہ بھجواکر ملک کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی بیرون ملک سے ترسیلات کی آمد میں اضافے کا سبب بنے گی۔

صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید اسماعیل مکدہ اور نائب صدرر آصف شیخ جاوید نے کہا کہ کراچی چیمبر اور لاہور چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے دونوں شہروں کی تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی برآمدات میں اضافہ کرنے کی بے حد ضرورت ہے ، تاہم برآمدی پیداوار والی صنعتوں کے مسائل کے مسائل کو سب سے پہلے حل کیا جا چاہیے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات