ایف پی سی سی آئی کارکردگی کے اعتبار سے بیان بازی، فوٹوسیشنز اور تقریبات تک محدود ہوگیا ہے،میاں زاہد حسین

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:46

ایف پی سی سی آئی کارکردگی کے اعتبار سے بیان بازی، فوٹوسیشنز اور تقریبات تک محدود ہوگیا ہے،میاں زاہد حسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) بز نس مین پینل پاکستان کے صدارتی امیدوار سابق وزیر اعلی بلوچستان علائوالدین مری نے پاکستان کی مختلف ایسوسی ایشنز کے وفود اور کاروباری شخصیات سے بی ایم پی الیکشن آفس میں ملا قات کے دوران کہا کہ پاکستان خداداد وسائل سے مالامال ملک ہے لیکن بدقسمتی سے فیصلہ سازوں نے اس ملک کی ترقی کے لئے حتی الوسع کوششیں نہیں کیں جس کے باعث پاکستان کی صنعت، معیشت اور تجارت سمیت ہر شعبہ زوال کا شکار ہے۔

تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے سب سے بڑا ادارہ ملک میں FPCCIہے جس کا کردار ملکی صنعت وتجارت کی ترقی کے لئے محض بیانات، جھوٹے وعدوں اور تصنع سے بھرپور تقریبات تک محدود ہے۔ا س موقع پرسینئر وائس چیئرمین بز نس مین پینل میاں زاہد حسین نے کہاکہFPCCIکے موجودہ نام نہاد بر سراقتدارگروپ نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کویکسر نظر انداز کردیا ہے، ہماری جدوجہد کا مقصد بزنس کمیونٹی کے دیرینہ مسائل کا حل اور ملکی معیشت کی ترقی ہے ۔

(جاری ہے)

آج تک فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئی تحقیقی ادارہ یا ونگ قائم نہیں کرسکی جو ملک میں موجود معاشی اور صنعتی پوٹینشل کو دنیا کے سامنے لاسکے اور دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ کرسکے۔علائوالدین مری نے کہا کہ برآمدات کنندگان کے ٹیکس ریفنڈز گزشتہ چار سالوں میں 100ارب روپے سے بڑھ کر 400ارب روپے تک پہنچ گئے جس کے باعث برآمداتی شعبہ زوال کا شکار ہوگیا، لیکن ایف پی سی سی آئی پر قابض گروپ زبانی وعدوں اور بیان بازی سے زیادہ کچھ نہیں کرسکی۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہی تجارتی خسارہ 13ارب ڈالر ہوگیا جس کو قابو کرنے کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔ بی ایم پی نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کودرپیش مسائل کو ملکی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے کام کیا ہے اور ان مسائل کے ممکنہ حل کے بارے میں حکومت کو اپنی سفارشات پیش کیں ہیں۔BMPکے صدارتی امیدوار سابق وزیر اعلی بلوچستان علائو الدین مری نے نمائندہ وفود اور کاروباری شخصیات سے کہا کہ پاکستان معاشی و اقتصادی طور پر اس وقت انتہائی مشکلات کا شکار ہے،بز نس مین پینل پاکستان ان مشکلات کو دور کرنے کے لئے FPCCIالیکشن میں کامیابی کے حصول کے قریب ہے ۔

بی ایم پی فیڈریشن الیکشن میںکامیابی کے بعد ملک میں صنعتکاروں کی عزت کی بحالی، سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کرنے اور صنعت و تجارت کو درپیش مسائل کے حل کرنے کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کرے گی۔ FPCCIکے بر سراقتدار گروپ اگر صنعت کاروں ، تاجروں ، سرمایہ کاروں کی عزت کا خیال کرتے ہوئے جائز اور فوری بز نس مسائل کے حل پر توجہ دیتا تو آ ج ہماری معیشت کا یہ حال نہیں ہوتا، لیکن افسوس روم جلتا رہا اور نیرو بانسری بجاتا رہا۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ FPCCIالیکشن میں کامیابی کے بعد ملک کے سب سے بڑے ایون صنعت و تجارت کو معاشی ترقی کے لئے موثر بنائیں گے اور تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے اور دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے بے تحاشہ مواقعوں کو سامنے لانے کے لئے FPCCIمیں ریسرچ ونگ قائم کریں گے۔

حکومت ملک میں کاروبار ی آسانی فراہم کرنے کے لئے بزنس کمیونٹی کی سفارشات پر عمل کرے اور تجارت میں اضافہ کے لئے فوری اقدامات کرے۔ملاقا ت کے لئے آنے والی معروف کاروباری شخصیا ت نے بز نس مین پینل پاکستان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہا رکرتے ہوئے الیکشن میں پوری طاقت سے حصّہ لینے اور کامیابی سے ہمکنار ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ