وزیراعظم سے ملاقات میں بزنس کونسل میں بیوروکریسی کی جانب سے فیڈریشن کے دیئے گئی8ناموں کا نوٹیفکیشن نہ نکلنے اور دیگر مسائل پر بات

ہوگی، ایس ایم منیر ایکسپورٹرزکو انکے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز ادا کردیں تو پھر یہی ایکسپورٹر ملکی برآمدات بڑھا کر دکھادیں گے جس سے ملک میں ڈالر کی فراوانی ہوگی

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:56

وزیراعظم سے ملاقات میں بزنس کونسل میں بیوروکریسی کی جانب سے فیڈریشن کے دیئے گئی8ناموں کا نوٹیفکیشن نہ نکلنے اور دیگر مسائل پر بات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یوبی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے آئندہ ہفتے کراچی میںہونے والی ملاقات میں ایکسپورٹرز کے ریفنڈز،بزنس کونسل میں بیوروکریسی کی جانب سے فیڈریشن کے دیئے گئی8ناموں کا نوٹیفکیشن نہ نکلنے اوربزنس کمیونٹی کو درپیش دیگر مسائل پر بات ہوگی، وزیر اعظم سے کہا ہے کہ آپ کشکول لے کردنیا بھر میں پھر رہے ہیں لیکن اگر ایک ہی بار ایکسپورٹرزکو انکے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز ادا کردیں تو پھر یہی ایکسپورٹر ملکی برآمدات بڑھا کر دکھادیں گے جس سے ملک میں ڈالر کی فراوانی ہوگی تاہم وزیر اعظم عمران خان نے مجھ سے کہا کہ ملکی معیشت مشکلات میں ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو شاہراہ فیصل پر یونائٹیڈ بزنس گروپ کے فیڈریشن الیکشن کیلئے قائم الیکشن سیل کی افتتاحی تقریب میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدرمظہراے ناصر،نائب صدور طارق حلیم،کریم عزیز ملک،یو بی جی سندھ ریجن کے چیئرمین خالدتواب، مرکزی ترجمان گلزار فیروز،سینیٹر عبدالحسیب خان ،امیدوار برائے سینئرنائب صدرڈاکٹر مرزااختیار بیگ، ممتازشیخ، عبدالسمیع خان اورالیکشن سیل کے سربراہ حنیف گوہرنے بھی خطاب کیا جبکہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور زاہدسعیداور مس نازلی عابد، شکیل ڈھینگڑا،فیڈریشن الیکشن میں امیدوار برائے نائب صدورنوراحمدخان، نقی باڑی، ارشد جمال اوروقار محمود خان،عرفان سروانہ،سعیدہ بانو،ناہیدمسعود،میاں ارشدفاروق،وسیم وہر ہ ور دیگر بھی موجود تھے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ فیڈریشن کے آئندہ انتخابات میں یو بی جی نے قابل امیدوار نامزد کئے ہیں جو بزنس کمیونٹی کی خدمت میں کوئی کمی نہیں اٹھا رکھیں گے،ہمارے مقابل کمزور گروپ ہونے اور اپوزیشن کے پاس امیدوار نہ ہونے کے باوجودہم فیڈریشن کے الیکشن میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے ، 92 فیصد ووٹ ہمارے ساتھ ہیں اورہمارے امیدوار فیڈریشن کی تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کریں گے اور ہمارا گروپ چیئرمین افتخار علی ملک کی قیادت میں تمام 13نشستیں جیت لے گا ۔

خالدتواب نے اپنی تقریر میں کہا کہ 17دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والی ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ٹرافی کیلئے پہلی بار ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ سی50لاکھ روپے فیڈریشن کو ملے ہیں جو سینئرنائب صدر مظہر علی ناصر کا کارنامہ ہے جبکہ ای ڈی ایف سے ہی فیڈریشن میں ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کیلئے بھی 15کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خزانہ اسدعمر وعدے کے مطابق ایکسپورٹرز کو انکے ریفنڈز فوری ادا کریں گے اور اگر یہ تمام ریفنڈز 6ماہ میں ادا نہ ہوئے تو پھر فیڈریشن کے ذریعہ ہمیں ملک بھر کی ہڑتال پر غور کرنا پڑے گا۔سینئرنائب صدر ایف پی سی سی آئی مظہر علی ناصر نے فیڈریشن کی4 سالہ کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب سے یو بی جی نے فیڈریشن میں قدم رکھاایف پی سی سی آئی ترقی کی جانب گامزن ہے اور اس میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیںاور ہر سال میرٹ کی بنیاد پر عہدیداران منتخب ہوتے ہیں،چار سال میں تمام صدور اور انکی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر کام کئے،ہمیں صدر غضنفربلور نے فری ہینڈ دیا،جب ہم نے اختیارات سنبھلاے تھے تو فیڈریشن میں زبیرطفیل 8کروڑ روپے چھوڑ گئے تھے اور جب ہم رخصت ہونگے تو فیڈریشن کے خزانے میں تقریباً16کروڑ روپے ہونگے،ہم نے فیڈریشن ہائوس کراچی میں120نشستوں کا جدیدسہولیات سے آراستہ طارق سعید آڈیٹوریم بنایا ہے جس کا افتتاح طارق سعید کریں گے،گوادر میں فیڈریشن ہائوس کا دفتر کھولنے کا سہرا ہمارے نائب صدر طارق حلیم کے سرجاتا ہے جبکہ زاہد سعید اور وحید احمد نے بھی کئی شعبوں نمایاں کام کئے ہیں۔

گلزار فیروز نے کہا کہ 28دسمبر کو الیکشن یکطرفہ ثابت ہوگا اوریو بی جی تمام سیٹوں میں بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کرے گا۔ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ اگرمینڈیٹ نہیں ہے تو پھر الیکشن کیوں لڑنے کیلئے بضد ہیں،اس وقت ضرورت ہے کہ مخالفین ملکی کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دے ،وزیراعظم سے توقع ہے کہ کراچی میں اتوار کو ملاقات ہوگی جس میں ہم انہیں مسائل سے آگاہ کریں گے۔

الیکشن سیل کے انچار ج حنیف گوہر نے کہا کہ ہمیں ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کی قیادت پر فخر ہے،فیڈریشن چیمبر میںمیاں ادریس نے یو بی جی کے پہلے صدر کے طور پر فیڈریشن کا نقشہ بدلنے کی ابتدا کی اور اس کے بعد عبدالرئوف عالم ، زبیر طفیل اورغضنفربلور نے بھی ایف پی سی سی آئی میں انقلابی تبدیلیاں کیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu