ڈیزل کے نرخوں میں کمی، صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے مسافر گاڑیوں کے کے نئے کرائے نامے تیار کرلئے

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:37

ڈیزل کے نرخوں میں کمی، صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے  مسافر گاڑیوں کے کے نئے کرائے نامے تیار کرلئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) ڈیزل کے نرخوں میں کمی کے بعد 113 روپے سے 111 روپے نرخ مقرر ہونے پر ، صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے میں ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے فی کلو میٹر فی مسافر کی شرح سے نئے کرائے نامے تیار کئے ہیںجس کے تحت فلائنگ کوچز/منی بسیں 1.26 روپے فی مسافر فی کلو میٹر کے حساب سے جبکہ اے سی گاڑیاں 1.46 روپے، عام بسیں 1.11 روپے اور لگژری بسیں 1.21 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرائے وصول کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ تک فلائنگ کوچز/منی بسیں81 روپے ، اے سی بسیں 94 روپے ، عام بسیں 72 روپے اور لگژری بسیں 79 روپے کرایہ چارج کریں گی۔ اسی طرح پشاور سے بنوں تک فلائنگ کوچز/منی بسیں 245 روپے ، اے سی بسی 284 روپے، عام بسیں 216 روپے اور لگژری بسیں 236 روپے ، پشاور سے ڈی آئی خان تک فلائنگ کوچز /منی بسیں423 روپے، اے سی بسیں 491 روپے، عام بسیں 373 روپے اور لگژری بسیں 407 روپے ، پشاور سے ہری پور تک، فلائنگ کوچز/منی بسیں 197 روپے ، اسے سی بسیں 228 روپے ، عام بسیں 173 روپے اور لگژری بسیں 189 روپے ، پشاور سے ایبٹ آباد تک فلائنگ کوچز /منی بسیں243 روپے، اے سی بسیں 282 روپے، عام بسیں 214 روپے اور لگژری بسیں 234 روپے، پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز /منی بسیں273 روپے، اے سی بسیں 317 روپے ، عام بسیں 241 روپے اور لگژری بسیں 263 روپے کرائے وصول کریں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز /منی بسیں73 روپے، اے سی بسیں 85روپے ، عام بسیں 64روپے اور لگژری بسیں70 روپی ، پشاور سے مالاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 149 روپے، اے سی بسیں172 روپے ، عام بسیں131 روپے اور لگژری بسیں143 روپے، پشاور سے تیمرگرہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 223 روپے، اے سی بسیں 258 روپے ، عام بسیں 196 روپے اور لگژری بسیں 214 روپے، پشاور سے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز /منی بسیں217 روپے، اے سی بسیں 251 روپے ، عام بسیں 191 روپے اور لگژری بسیں 208 روپے، پشاور سے دیر کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 315 روپے، اے سی بسیں 365 روپے ، عام بسیں 277 روپے اور لگژری بسیں 302 روپے، پشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں459 روپے، اے سی بسیں532روپے ، عام بسیں 405 روپے اور لگژری بسیں442 روپے اور پشاور سے چارسدہ کے لئے فلائنگ کوچز /منی بسیں34 روپے، اے سی بسیں 39 روپے ، عام بسیں 30 روپے اور لگژری بسیں33 روپے کرایہ وصول کریں گے۔

جبکہ موجودہ پچاس فیصد رعایت دینی مدارس ، تعلیمی اداروں ، نابینا/ معذور (خصوصی) افراد اور 60 سال سے زائد بزرگ عمر شہری کے لئے ہوگی اور اگر ایئرکنڈیشن گاڑیوں میں ایئرکنڈیشن کام نہیں کر رہا ہو تو ڈیلیکس سٹیج کیرج بس کا کرایہ چارج کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ