’تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ2019 کی پہلی سہہ ماہی میں شروع ہو گا

10 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی‘پاکستان میں پائپ لائن بچھانے میں 2 سال کا عرصہ لگے گا، افغانستان اور پاکستان کی جانب سے پائپ لائن کی مکمل حفاظت کی ضمانت بھی دے دی گئی، رپورٹ

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:32

’تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ2019 کی پہلی سہہ ماہی میں شروع ہو گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) 2019 کی پہلی سہہ ماہی میں ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت کے درمیان پائپ لائن کے منصوبے کی تعمیر کا آغاز کردیا جائے گا اور یہ منصوبہ ڈھائی برس میں مکمل ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ افغانستان اور پاکستان کی جانب سے پائپ لائن کی مکمل حفاظت کی ضمانت بھی دے دی گئی ہے۔

یہ بات مقررین نے ’امپلیمنٹیشن آف تاپی پائپ لائن‘ نامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا انعقاد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی ) نے کیا تھا۔اس موقع پر چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو بورڈ ا?ف تاپی پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ ترکمانستان، محمت میرات امانو نے بتایا کہ منصوبے کے سروے کے مطابق ایک ہزار 8 سو 14 کلومیٹر طویل یہ منصوبہ 33 بلین کیوبک میٹر گیس سالانہ فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پر کام ا?ئندہ سال کی پہلے سہہ ماہی میں شروع کردیا جائے گا، پاکستان میں پائپ لائن بچھانے میں 2 سال کا عرصہ لگے گا جبکہ پاکستان سے بھارت تک پائپ لائن کی تنصیب کے لیے 6 سے 8 ماہ درکار ہوں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے سے 10 ہزار کے قریب ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے سے حاصل ہونے والی گیس کی قیمت واضح طور پر لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت سے کم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک اور اسلامی کو ا?پریشن فار انشورنس اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ (ا?ئی سی ا?ئی ای سی) نے بالترتیب 50 کروڑ ڈالر اور 30 کروڑ ڈالر کی یقین دہانی کروائی ہے، جس سے خطے میں صنعت کو فروغ حاصل ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں محمت میرات امانو کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کو افغانستان اور پاکستان میں کام کرنے کا تجربہ ہے اس لیے امید ہے کہ سیکیورٹی مسائل نہیں ہوگے تاہم افغانستان نے بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ منصوبے کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی نقطہ نظر سے میرا ماننا ہے کہ امریکا اور چین سمیت تمام ممالک اس منصوبے کی حمایت کرتے ہیں جبکہ روس، جاپانی اور امریکی مشینری اس منصوبے میں استعمال ہورہی ہے۔اس موقع پر پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے 2 سوال کیے جس میں سے ایک گیس کی قیمت کے حوالے سے تھا جبکہ دوسرا یہ تھا کہ اگر کسی دھماکے یا حملے کی صورت میں پائپ لائن متاثر ہوئی تو اس کا نقصان کون برداشت کرے گا۔جس کے جواب میں محمت میرات امانو کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمت اس وقت بتانا میرے لیے ممکن نہیں جبکہ دوسرے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور افغانستان بھی پائپ لائن کے تحفظ کی یقین دہانی کروا چکا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین