ایس ای سی پی نے نومبر میں 1,060نئی کمپنیاں رجسٹرکیں

ایس ای سی پی نے نومبر میں 1,060نئی کمپنیاں رجسٹرکیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2018ء)سکیورٹیزاینڈایکس چینچ کمیشن آف پاکستان نے نومبرمیں ایک ہزار ساٹھ نئی کمپنیا ں رجسٹر کیں۔ گزشتہ مالی سال کے اس ماہ کے مقابلے میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اب رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد تیرانویہزار ایک سو ستاون(93,157) ہوچکی ہے۔ رجسٹریشن کے عمل میں نام کی آسان شرائط، فیس کی کمی اور کمپنی رجسٹریشن آفسز کی سہولت کاری جیسی مختلف اصلاحاتی اقدامات کی وجہ سے بڑے پیمانے پر رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے۔

تقریباً بہتر((72فیصد کمپنیاں بطورپرائیویٹ لمیٹڈ رجسٹر ہوئیں جبکہ چھبیس فیصد سنگل ممبر ، دو فیصدپبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش کمپنیاں اور لمیٹڈ لائیبلٹی کمپنیاں ہیں۔سب سے زیادہ ٹریڈنگ کے شعبیسے تعلق رکھنے والی کمپنیاں کی رجسٹریشن ہوئی جن کی تعدادایک سو پینسٹھ(165)تھی۔

(جاری ہے)

خدمات کے شعبے میں ایک سو ترپین) (153،تعمیرات کے شعبے میں ایک سو بیس (120)،انفرمیشن ٹیکنالوجی میں ایک سو سترہ(117)،سیاحت میں انہتر(69)،رئل اسٹیٹ میں سینتیس (37)،خوراک اور مشروبات میں پینتیس(35)،کارپوریٹ ایگری کلچر فارمنگ کے شعبے، تعلیم کے شعبے،مارکیٹینگ اور ایڈورٹائیزنگ کے شعبے میں کمپینیز کی رجسٹریشن کی تعداد بتیس (32) رہی، انجینئر نگ میں تیس (30)،ٹرانسپورٹ میں تیئس (23)،ایندھن اور توانائی میں انیس,(19) صحت کے شعبے میں سولہ (16)،ٹیکسٹائل میں پندرہ (15)،آٹو اینڈالائیڈ،مواصلات ،لاگینگ،کان کنی اور فارماسیوٹیکل میں چودہ(14) اور پچانوی(95)کمپنیاں دیگر شعبوں میں رجسٹر ہوئیں۔

چھتیس نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔ ان سرمایہ کاروں کا تعلق آسٹریا، آذربائیجان، بیلجیم،چین،ڈنمارک،فرانس،یونان، جنوبی کوریا،کویت، مڈغاسکر، ملائشیا،اومان،سپین،ترکی اور برطانیہ سے ہے۔چار سو آٹھ کمپنیاں اسلام آباد میں رجسٹر ہوئیں، لاہور میں دوسو اکسٹھ، کراچی میں دو سو ایک کمپنیاں رجسٹر ہویئں جبکہ پشاور، ملتان، فیصل آباد، گلگت بلتستان، کوئٹہ اور سکر میں باسٹھ (62)، اٹھاون(58)، تیس (30)، تئیس(2313) اور چار(4) کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

Your Thoughts and Comments