سرحدچیمبر کابی آر ٹی منصوبہ سے متاثرہ پشاور کے تاجروں اور صنعتکاروں کو تمام صوبائی ٹیکسز سی3سال کیلئے مستثنیٰ قرار دینے کامطالبہ کردیا

صنعتوں کو بجلی اور گیس کے کنکشنز ترجیحی بنیادوں پر دینے سمیت 2016ء میں سرحد چیمبر کی مشاورت سے تیار کی گئی انڈسٹریل پالیسی پرتاحال عملدرآمد نہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کے مطالبات

ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:40

سرحدچیمبر کابی آر ٹی منصوبہ سے متاثرہ پشاور کے تاجروں اور صنعتکاروں کو تمام صوبائی ٹیکسز سی3سال کیلئے مستثنیٰ قرار دینے کامطالبہ کردیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی نے BRT منصوبہ سے متاثرہ پشاور کے تاجروں اور صنعتکاروں کو تمام صوبائی ٹیکسز سی3سال کیلئے مستثنیٰ قرار دینے اور کے پی ازمک ،ْ کے پی بی او آئی ٹی اور ٹیویا سمیت دیگر بورڈز پر سرحد چیمبر کے نامزد ممبران لینے اور صنعتوں کو بجلی اور گیس کے کنکشنز ترجیحی بنیادوں پر دینے سمیت 2016ء میں سرحد چیمبر کی مشاورت سے تیار کی گئی انڈسٹریل پالیسی پرتاحال عملدرآمد نہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کے مطالبات کئے ہیں اور اس حوالے سے قرار دادیں بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئیںہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روزسرحد چیمبر کے صدر فیض محمد کی زیر صدارت چیمبر ہائوس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرحد چیمبر کے نائب صدرحارث مفتی ،ْ سرحد چیمبر کے سابق صدر زاہداللہ شنواری ‘ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ملک عمران اسحق ‘ آفتاب اقبال ‘ نثاراللہ خان ‘ شمس الرحیم ‘ شاہد حسین ‘ محمد ارشد صدیقی ‘ منہاج الدین ‘جاوید اختر ،ْ محمد الطاف بیگ اور ضیاء الحق سرحدی ‘ ندیم رئوف ‘صدر گل ،ْعابد اللہ خان یوسفزئی ‘ غضنفر علی ساول ‘ فیض رسول ‘ فضل واحد اور نعیم قاسمی بھی موجود تھے ۔

سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی نے صوبے کی بزنس کمیونٹی کے مسائل بہتر انداز میں حل کرنے کے لئے صوبے میں قائم دیگر چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے زیر اہتمام ہر سال منعقد ہونیوالے بزنس ایکسیلنس ایوارڈز کیلئے سرحد چیمبر کے سابق صدر زاہداللہ شنواری کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ۔

اجلاس میں افغانستان اور پاکستان کے مابین باہمی تجارت میں بتدریج کمی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں مشکلات پر تشویش کا اظہار کیاگیا اور دونوں جانب کی حکومتوں بالخصوص افغانستان کی حکومت سے درخواست کی گئی کہ خیبر پختونخوا کے ایکسپورٹرز اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھایا جاسکے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ سرحد چیمبر کا اعلیٰ سطحی وفد اس سلسلے میں وفاقی وزیر تجارت عبدالرازق دائود سے بھی ملاقات کرے گا اور ان کے سامنے افغانستان کے ساتھ تجارت میں حائل مسائل پیش کئے جائیں گے۔ اجلاس میں پشاور ڈرائی پورٹ پر سہولتوں کے فقدان پر بھی تشویش کا اظہار کیاگیا اور اضا خیل کے مقام پر نئے ڈرائی پورٹ کو جلد از جلد مکمل کرکرکے آپریشنل کرنے کا مطالبہ بھی کیاگیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے صدر فیض محمد نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بی آر ٹی منصوبہ سے متاثرہ تاجروں کو فوری طور پر ریلیف دیا جائے اور انہیں تین سال کے لئے صوبائی ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیاجا ئے ۔ انہوں نے بی آر ٹی منصوبہ کے باعث شہر بھر میں بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانے کے لئے ٹریفک مینجمنٹ کی ضرورت پر بھی دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ