قطر دنیا میں ایل این جی برآمد کرنے والے سب سے بڑے ملک کے تاج سے محروم

پیر 10 دسمبر 2018 14:47

قطر دنیا میں ایل این جی برآمد کرنے والے سب سے بڑے ملک کے تاج سے محروم
سنگاپورسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) رواں سال نومبر میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) برآمد کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک کے طور پر قطر کو پیچھے چھوڑ دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات جاری ڈیٹا میں بتائی گئی۔

(جاری ہے)

مذکورہ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ ماہ آسٹریلیا نے 67 لاکھ ٹن کے قریب ایل این جی برآمد کی جب کہ اس عرصے میں قطر کی جانب سے برآمد کی جانے والی ایل این جی کا حجم 62 لاکھ ٹن رہا۔اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں آسٹریلیا کی ایل این جی کی برآمدات میں 15% کے قریب اضافہ ہوا جب کہ اسی عرصے میں قطر کی برآمدات 3% کم ہو گئیں۔

Browse Latest Business News in Urdu