شاہ عالم مارکیٹ کے تاجروں کو متبادل جگہ دئیے بغیر دکانیں منہدم کرنے کا عمل فوری طور پر روکا جائے‘لاہور چیمبر

اگر شاہ عالم مارکیٹ میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھے بغیر آپریشن یونہی جاری رکھا گیا تو تاجر دیوالیہ ہوجائیں گے‘وفد کی گفتگو

پیر 10 دسمبر 2018 17:38

شاہ عالم مارکیٹ کے تاجروں کو متبادل جگہ دئیے بغیر دکانیں منہدم کرنے کا عمل فوری طور پر روکا جائے‘لاہور چیمبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) شاہ عالم مارکیٹ کے تاجروں کے ایک بڑے وفد نے لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر اور سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر سے ملاقات میں مطالبہ کیا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن فی الفور روکا جائے کیونکہ اس سے بہت بڑا معاشی المیہ جنم لے رہا ہے، تاجروں کو متبادل جگہ دئیے بغیر دکانیں ہرگز منہدم نہ کی جائیں۔

وفد کی سربراہی کاظم علی قاضی اور مجاہد علی جاوا کررہے تھے جبکہ امجد علی جاو ا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے کہا کہ اگر شاہ عالم مارکیٹ میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھے بغیر آپریشن یونہی جاری رکھا گیا تو تاجر دیوالیہ ہوجائیں گے، حکومت لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دے جو متبادل جگہ پر منتقلی کے لیے سفارشات تیار کرے۔

(جاری ہے)

تاجروں کے وفد نے کہا کہ دکانداروں کو ناکردہ جرم کی سزا دی جارہی ہے، قبضہ مافیا نے متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے کاغذات تیار کرواکر دکانیں فروخت کیں، بجائے ان کا احتساب کرنے کے تاجروں کی دکانیں گراکر انہیں فاقہ کشی پر مجبور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال سے نہ صرف شدید خوف و ہراس پھیل رہا ہے بلکہ حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان فاصلے بھی بڑھ رہے ہیں جس کا خمیازہ ملکی معیشت کو بھگتنا پڑے گا۔

لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ شاہ عالم مارکیٹ ایشیاء کی بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے، اگر زمینی حقائق کا ادراک اور تاجروں کے سرمائے کو تحفظ دئیے بغیر دکانیں گرانے کا عمل جاری رکھا گیا تو اس سے کاروباری ماحول کو شدید نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے تاجروں کو متبادل جگہ کی فراہمی تک شاہ عالم مارکیٹ میں دکانیں منہدم کرنے کا عمل روک دیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ