ہنڈا موٹر سائیکلز کی پیداوار اور فروخت میں اکتوبر کے دوران 17.62 فیصد اضافہ

پیر 10 دسمبر 2018 17:47

ہنڈا موٹر سائیکلز کی پیداوار اور فروخت میں اکتوبر کے دوران 17.62 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) رواں سال ماہ اکتوبر کے دوران ہنڈا موٹر سائیکلز کی پیداوار اور فروخت میں اکتوبر 2017 ء کے مقابلے میں مجموعی طور پر 17.62 فیصد اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ماہ اکتوبر کے دوران ہنڈا موٹر سائیکلز کی پیداوار 1 لاکھ 9 ہزار 503 یونٹ رہی جبکہ گزشتہ اکتوبر میں ہنڈا موٹر سائیکلز کی پیداوار 92 ہزار 422 یونٹ رہی تھی، اس حساب سے رواں سال اکتوبر میں ہنڈا موٹر سائیکلز کی پیداوار میں 18.48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اکتوبر کے دوران ہنڈا موٹر سائیکلز کی فروخت 1لاکھ 7 ہزار 699 یونٹ رہی جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں اس کی فروخت 92 ہزار207 یونٹ رہی تھی، اس حساب سے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال ہنڈا موٹر سائیکلز کی فروخت میں 16.76فیصد اضافہ ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu