عوام کو رابطے کی بہترین سہولت فراہم کرنے کیلئے زونگ فور جی اور کریم کے درمیان معاہدہ

عوام کو رابطوں کی بہترین سہولت فراہم کرنے کیلئے زونگ فور جی اورٹیکسی سروس کریم کے درمیان اسٹریٹجک اتحاد(تذویراتی اتحاد)معاہدہ طے پا گیا

پیر 10 دسمبر 2018 20:35

عوام کو رابطے کی بہترین سہولت فراہم کرنے کیلئے زونگ فور جی اور کریم کے درمیان معاہدہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2018ء) تفصیلات کے مطابق عوام کو رابطوں کی بہترین سہولت فراہم کرنے کیلئے زونگ فورجی اور کریم کے درمیان اسٹریٹجک اتحاد (تذویراتی اتحاد)کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب زونگ فور جی کے قائم مقام کمرشل آفیسر معید جاوید اور کریم کے مینیجنگ ڈائریکٹرجنید اقبال کی موجودگی میں ہوئی جبکہ اس موقع پر دونوں کمپنیز کی اعلیٰ انتظامیہ بھی موجود تھی۔

معاہدے کے تحت زونگ فور جی کریم ٹیکسی سروس کے کپتان کو بہترین وائز اور ڈیٹا سروس فراہم کرے گی۔معاہدے کے تحت زونگ فور جی کے سب سے جدید نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر میں کریم ٹیکسی سروس کے کپتان مناسب آواز اور اس کی انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کے ذریعے کسی بھی سڑک اور موڑ پر اپنے صارفین کیساتھ بہترین اور بلا تعطل رابطہ قائم کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کریم ٹیکسی سروس کے مینیجنگ ڈائریکٹرجنید اقبال کا کہنا تھا کہ زونگ فور جی کے ساتھ معاہدے کا مقصد ایسی جدید سہولیات سے آراستہ کمپنی کیساتھ شراکت داری قائم کرنا تھا جس کے ذریعے ہم ایک ساتھ لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں۔

پاکستان کے نمبر ون نیٹ ورک کی طرف سے فراہم کردہ ہموار اور سستی رابطے کی سہولت کے ذریعے اب کریم کے کپتان کو اپنے کام میں روزانہ آسانی پیدا ہو گی۔ واضح رہے کہ بہترین فور جی انٹرنیٹ سروس کے ساتھ زونگ فور جی ملک بھر میں پھیلے ہوئے اپنے صارفین کی زندگی پر ڈیجیٹلائزیشن کے مثبت اثرات مرتب کررہی ہے اور اس کا اپنے صارفین کیساتھ یہ سفر زندگی بھر جاری رکھنے کا عزم رکھتا ہے۔

زونگ فور جی اس کیلئے مختلف کمپنیز جیسے کے کریم ، وٹس ایپ، آئی ایم او جیسی کمپنیز کیساتھ شراکت داری کو فروغ دے رہی ہیجس سے کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی میں آسانیاں اور مثبت تبدیلیاں مرتب ہو رہی ہیں۔پاکستان میں تیزی سے پھیلتے ہوئے نیٹ ورک کے طور پرزونگ فور جی سب سے آگے ہے جس کی ملک بھر میں 10ہزار سے زائد آپریشنل فور جی سائٹس موجود ہیں۔

زونگ فورجی پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کی قیادت کرتے ہوئے ایک لیڈر کا کردار ادا کر رہا ہے اور نئی مثبت روایات اورڈیجیٹلائزیشن کا جدید خاکہ فراہم کر رہا ہے۔زونگ فورجی پر اس کے صارفین کے اعتماد کی وجہ اس کے نیٹ ورک کا وسیع ہونا اور صارفین کو جدید تخلیقی حل پیش کرنے میں سب سے آگے ہونا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوان صارفین رابطے کی اپنی ب?ڑھتی ضروریات کیلئیزونگ فورجی پر ہی اعتماد کرتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

سعودی  عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ  محمداورنگزیب ..

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت